جہلم میں جی ٹی روڈ کالا گجراں کے قریب کار اور بس میں تصادم سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں اختر ہوٹل کے قریب جی ٹی روڈ کالا گجراں پر کار اور بس کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی نوجوان اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 25 سالہ زخمی نوجوان کی شناخت حسن گل ولد ریحان گل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے 22 سالہ نوجوان کی شناخت طیب ولد احسان سکنہ چک مہیوں دینہ کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان چوہدری طیب کی نماز جنازہ چک مہیوں میں ادا کر دی گئی۔


