Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کینیڈا؛ جسٹن ٹروڈو کی جگہ ہم جنس پرستوں کی حامی بھارتی نژاد خاتون کے وزیرِ اعظم بننے کا امکان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کینیڈا؛ جسٹن ٹروڈو کی جگہ ہم جنس پرستوں کی حامی بھارتی نژاد خاتون کے وزیرِ اعظم بننے کا امکان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد ان کے جانشین کے طور پر سب سے مضبوط امیدوار بن کر سامنے والی خاتون انیتا آنند بھارتی نژاد ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں نئے وزیراعظم کے چناؤ کا عمل 24 مارچ تک مکمل ہوجائے گا جس کے لیے جسٹن ٹروڈو کی وزیرِ نقل و حمل انیتا آنند کے انتخاب کا قوی امکان ہے۔

لبرل پارٹی کی سینیئر رکن انیتا آنند ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں جو اس سے قبل وزیرِ عوامی خدمات، وزیرِ قومی دفاع اور وزیرِ خزانہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

انیتا آنند نے 1967 میں کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد ڈاکٹرز والدین کے گھر میں آنکھ کھولی۔ 1985 میں سیاسیات میں ڈگری حاصل کی پھر آکسفورڈ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کیا۔

بعد ازاں یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے قانون میں بیچلر اور ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ درس و تدریس میں طبع آزمائی کی۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں قانون کی پروفیسر رہیں۔

انیتا آنند نے 1995 میں جان نولٹن سے شادی کی جو ایک مقامی وکیل اور کاروباری شخصیت ہیں اور دونوں کے 4 بچے بھی ہیں۔

انیتا آنند 2019 سے پارلیمنٹ کی رکن رہی ہیں اور اس وقت وزیرِ نقل و حمل کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

وہ ہم جنس پرستوں (ایل جی بی ٹی کیو آئی اے) کے حقوق کی علمبردار ہیں اور کینیڈا میں تنوع کے مثبت نقطہ نظر کی حامی ہیں۔

اگر انیتا آنند وزیرِ اعظم بنتی ہیں تو وہ کینیڈا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بن کر سنگ میل عبور کریں گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
few clouds
39° _ 39°
33%
2 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عیدالاضحیٰ پر مسلسل 5 چھٹیاں؟

16 مئی, 2024

متحدہ عرب امارات میں 57 بنگلہ دیشیوں کو اپنی حکومت کیخلاف احتجاج مہنگا پڑگیا

23 جولائی, 2024

سفاک نوجوان نے ماں، بہن اور بھائی کی لاش کے ٹکڑے کرکے کتوں کو کھلادیا

30 جون, 2024

امریکی صدارتی الیکشن؛ مساجد میں بھی پولنگ اسٹیشن قائم

30 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں