جہلم: مدرسہ حنفیہ مجددیہ تعلیم القرآن سکھا ضلع جہلم میں شانداراور پروقار تقریب بسلسلہ پرچم کشائی و یوم آزادی منعقد ہوئی۔
تقریب میں مدرسہ کے مہتمم قاری حکیم شبیراحمد عثمانی اور مدرسہ کے دیگر اساتذہ کرام نے قومی پرچم لہرایا اور طلباء نے قومی ترانہ پیش کیا۔ تقریب میں مدرسہ کے طلباء نے یوم پاکستان اور آزادی کے موضوع پر اپنی تقاریر پیش کیں اور ملی ترانے پڑھے۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور اساتذہ کرام اور طلباء کرام دعوت عام سے لطف اندوز ہوئے۔


