چوہدری عابد جوتانہ میرا قائد ہے، میرا جینا مرنا ان کے ساتھ ہے۔ ملک گل حسن

کھیوڑہ: ملک گل حسن نے کہا کہ چوہدری عابد اشرف جوتانہ میرا قائد ہے اور میرا جینا مرنا ان کے ساتھ ہے۔ اللہ پاک نے میرے قائد کو عزت بخشی تو الیکشن بھاری اکثریت سے جتوانے کے لیے تن من دھن لگا دیں گے۔

ملک گل حسن آف مسقط نے جوتانہ ہاؤس میں رہنما مسلم لیگ ن چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوتانہ فیملی اقتدار میں ہو یا اقتدار کے بغیر تحصیل پنڈدادنخان کے عوام کی خدمت کرنا ان کا مشن رہا ہے اور ہماری تحصیل کی عوام کو بھی ایسے نمائندے کا انتخاب کرنا چاہیے جو ہم میں سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں تب تک دور نہیں ہوتیں جب تک ہم اپنے تحصیل کے نمائندے کا انتخاب نہیں کرتے، تب تک ہماری تحصیل کی قسمت نہیں بدلتی، اپنے حلقے کی تقدیر بدلنے کےلیے اب ہمیں مخلص ہو کر اپنے مقامی نمائندے کو منتخب کروانا ہو گا۔

یاد رہے کہ ملک گل حسن آف مسقط نے پاکستان آمد پر رہنما مسلم لیگ (ن) و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 61سے خصوصی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button