دینہ: نکودر میں گرانفروشوں اور تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن، متعدد دوکانداروں کو جرمانے

دینہ: سعید احمد انفورسمنٹ انسپکٹر جہلم نے ٹیم کے ہمراہ عوامی شکایات پر نکودر کا دورہ، مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے اور ناجائز تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کیخلاف موقع پر جرمانے کئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ نکودر میں عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے احکامات اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جہلم عثمان گوندل کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ کونسل جہلم کے انفورسمنٹ انسپکٹر سعید احمد ہمراہ ٹیم رخسار احمد وغیرہ نکودر کا ہنگامی دورہ کیا۔

ٹیم کو دیکھتے ہی ناجائز تجاوزات کرنے والے ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ اس موقع پر ٹیم نے زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرنے والے دوکانداروں اور ناجائز تجاوزات کرنے پر جرمانے کیے اور ساتھ ہی سخت وارننگ دی گئی کہ دوکاندار اپنا قبلہ درست کر لیں۔

اس موقع پر سعید احمد انفورسمنٹ انسپکٹر نے ہمراہ ٹیم دوکانداروں کو اپنی حدود میں کیا۔ عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم، سی او جہلم اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button