پنڈ دادنخان کے نواحی علاقہ میں 20 سالہ نوجوان کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ایس ایچ او ریاض بٹ کی سربراہی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان کے ساتھ مبینہ اجتماعی بدفعلی میں ملوث تین ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے لکڑیاں کاٹنے کیلئے جانے والے نوجوان کو باری باری بدفعلی کا نشانہ بنایا اور واقعہ ظاہر کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے متاثرہ نوجوان کا میڈیکل معائنہ کروا دیا ہے جبکہ رپورٹ موصول ہونے کا انتظار ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے واضح کیا ہے کہ خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔



Great work by Jhelum police
Riaz butt very intelligent & hard worker police offiy