Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں سینکڑوں محنت کش مزدور استحصال کا شکار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں سینکڑوں محنت کش مزدور استحصال کا شکار

ویب ڈیسکچوہدری عابد محمود
ویب ڈیسک
چوہدری عابد محمود
9 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم اور گردونواح میں محکمہ لیبر کے ذمہ داران کی کارکردگی پر عوامی اور سماجی حلقوں نے شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ضلع بھر میں سینکڑوں محنت کش مزدور تاحال رجسٹریشن سے محروم ہیں، جس کے باعث وہ مہنگائی کے اس کٹھن دور میں بھی 15 سے 20 ہزار روپے ماہوار تنخواہ پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں۔

جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے نجی کارخانوں، کاروباری مراکز، بھٹہ خشت، نجی اسکولوں اور اسپتالوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کا استحصال دیدہ دلیری سے جاری ہے۔ ان اداروں میں کام کرنے والے اکثر مزدوروں کی محکمہ لیبر میں رجسٹریشن ہی نہیں کروائی گئی، جب کہ جن اداروں کی رجسٹریشن موجود ہے، وہ بھی صرف رسمی کارروائی اور دکھاوے تک محدود ہے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے محنت کشوں کے لیے 26 ایام کی کم از کم 37 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ اکثر مزدور اب بھی معمولی تنخواہوں اور طویل اوقاتِ کار کے ساتھ کام کرنے پر مجبور ہیں۔ چار سرکاری چھٹیوں کی سہولت بھی اکثر جگہوں پر فراہم نہیں کی جا رہی۔

شہری و سماجی تنظیموں کے نمائندگان اور عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لیبر، ایڈوائزر برائے لیبر اور صوبائی محتسب پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کاروباری اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو ان کا حق دیا جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محکمہ داخلہ پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس جہلم کے زیر اہتمام سیمینار

16 جنوری, 2025

سوہاوہ: ڈومیلی میں انسانیت سوز واقعہ، بااثر افراد نے نعت خواں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، 3 ملزمان گرفتار

9 ستمبر, 2026

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود کا بورڈ آفس آمد پر پرتپاک استقبال

6 جولائی, 2026

رمضان المبارک سے قبل ہی چینی کی قیمت 150 روپے فی کلوگرام کی حد عبور کر چکی ہے، سید خلیل حسین کاظمی

9 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں