جہلم: اشفاق احمد رانا ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم نے قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے نوٹس لینے پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدیوں کو فراہم کردہ کھانا، کچن میں صفائی وغیرہ ، قیدیوں سے تشدد کے حوالےسےاور ہسپتال میں موجود قیدیوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا گیا جنہوں نے بتایا ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ،جہلم انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور وہ فراہم کردہ سہولیات سے مطمئن ہیں اور موقع پر بھی ہر چیز تسلی بخش پائی گئی ہے۔
مزید برآں اس موقع پر چودھری ضیاء الملک، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور چودھری فرحت ضیاء، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں پھل دار درختوں کے حوالے سے شجرکاری کا اہتمام کر رکھا تھا اور وہاں پر شجرکاری بھی کی گئی۔
شجرکاری کے وقت چودھری ضیاء الملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چودھری فرحت ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سید حسن مجتبیٰ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم، محمد حفیظ ایڈووکیٹ، میمو نہ انجم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(لٹریسی ) جہلم ، پاپولیش ویلفیئر سٹاف جہلم، ضلعی چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس عبدالغفور چوہان اور دیگر جیل حکام موجود تھے۔


