دی ہیگ: میلاد النبیﷺ کےحوالے سے جامعہ مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم میں بین الاقوامی میلاد النبیﷺکانفرنس منعقد کی گئی۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت قران پاک سے فیضان روجن نے کیا جب کہ نظامت کے فرائض فرید روجن کنوینر جامع مسجد فرید الاسلام نے ادا کئے۔ نعت رسول مقبولﷺ حافظ رضا مصطفی شاہزیب، محمد عرفان اور حاجی مجید سلیمان نے پیش کی۔
محفل کے مہمان خصوصی خلیفہ مفتی اعظم ہند مفکر اسلام مولانا علامہ قمر الزمان اعظمی اور انگلینڈ سے آئے مولاناعادل شہزاد تھے۔ صدارت مفتی اعظم ہالینڈ مفکر اسلام مولانا شفیق الرحمٰن امام و خطیب جامعہ مسجد طیبہ نے کی جبکہ مولانا حافظ سجاد برکاتی امام و خطیب جامعہ مسجد فرید الاسلام اور مولانا محمد رفیق روشن نے خطاب کیا ۔
خلیفہ مفتی اعظم ہند حضرت مولانا علامہ قمر الزماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے حضور نبی کریمﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، عالم انسانیت کیلئے اللہ تعالی کی طرف سے حضور نبی کریمﷺ ایک بہت بڑی نعمت ہیں، ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہم حضور نبی کریمﷺکے امتی ہیں۔
مولانا عادل شہزاد نے کہا کہ اللہ تعالی نے حضور نبی کریمﷺنے علم اور نور کی ایسی شمع روشن کی جس سے عرب جیسے علم و تہذیب سے ناواقف معاشرے میں جہالت کے اندھیرے ختم ہوگئے۔
مولانا شفیق الرحمٰن نے کہا آپﷺ نے ہمیشہ امن اور اخوت ، بھائی چارہ، قوت برداشت کا درس دیا۔
مولانا حافظ سجاد برکاتی نے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات کے بعد حضور نبی کریمﷺکی ہستی سب سے بڑی ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں نوجوان نسل کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا چاہے۔ امت مسلمہ کو باہمی اختلافات ختم کر کے حضور نبی کریمﷺ کی تعلیمات عام کرنی چاہئے۔
کانفرنس کے اختتام سے پہلے نبی اکرمﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا گیا۔آخر میں امت مسلمہ ،شرکائے مجلس اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔ میلاد النبی ﷺکانفرنس میں یورپ سمیت اوورسیز پاکستانیوں نے دیگر ممالک سے بھی شرکت کی۔


