Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: متحدہ عرب امارات میں طوفان کے بعد پھنسے اکثر پاکستانیوں کو نکال لیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

متحدہ عرب امارات میں طوفان کے بعد پھنسے اکثر پاکستانیوں کو نکال لیا گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں طوفان اور شدید بارشوں کے بعد العین ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے زیادہ تر پاکستانی مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔

طوفان نے منگل کو متحدہ عرب امارات کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس کے نتیجے میں عمان میں 20 اور متحدہ عرب امارات میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

متحدہ عرب امارات میں 75 سالوں میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس سے ملک میں دو دن تک معمولات زندگی متاثر رہے اور کافی نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی معطل رہا۔

منگل کے روز تقریباً 150 پاکستانی مسافر متحدہ عرب امارات کے العین ہوائی اڈے پر گھنٹوں پھنسے رہے، ان کی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ۔334 کراچی سے دبئی جانے والی تھی اور شدید بارش کی وجہ سے دبئی ایئرپورٹ پر پانی بھر جانے کی وجہ سے پرواز کا رخ موڑ دیا گیا تھا کیونکہ رن وے پر پانی بھر جانے کی وجہ سے طیارے کا اترنا ناممکن تھا۔

آج وزیر دفاع اور ہوا بازی خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ زیادہ تر مسافر وطن واپس آ چکے ہیں جبکہ ہمارا سفارت خانہ باقی مسافروں سے رابطے میں ہے اور ان کی واپسی کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کی جانب سے امارات میں پھنسے مسافروں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے العین ہوائی اڈے پر پھنسے 150 مسافروں کے دبئی جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دبئی میں پھنسے زیادہ تر پاکستانی پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، 150 کے قریب مسافر ملتان اور کراچی کے لیے روانہ ہوئے، تازہ ترین معلومات کے مطابق باقی پھنسے ہوئے پاکستانی مسافر شام تک دبئی سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ امریکا اور یورپی ممالک سے سفر کر کے آنے والے متعدد پاکستانیوں کو پروازوں کے غیر یقینی شیڈول کی وجہ سے پاکستان سے مزید رابطے رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سفارت خانہ اور قونصل خانے کے اہلکار ان لوگوں کی مدد اور ٹرانزٹ ایریا میں ان کے قیام کو آرام دہ بنانے کے ہوائی اڈوں کے باقاعدگی سے دورے کر رہے ہیں اور جب تک پروازیں معمول پر نہیں آ جاتیں، پروازوں میں کچھ اور دنوں تک تاخیر جاری رہے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
43%
3 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں مسلم لیگ (ن) کا تاحیات نااہلی کو 5 سال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

9 جنوری, 2024

برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے رکن نے عمران خان کی گرفتاری پر آواز اٹھائی ہے، زلفی بخاری

16 نومبر, 2024

شارجہ میں 9 ویں ڈپلومیٹک کپ (کرکٹ چیمپئن شپ 2025) کا انعقاد

15 فروری, 2025

پاکستان کے انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ہوگا، سرفراز فرانسس

11 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں