لارڈ قربان حسین کی ازبکستان کے سفیر سے ملاقات، باہمی تعاون پرگفتگو

لندن: برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ قربان حسین (ستارہ قائداعظم ) کے ساتھ ازبکستان کے سفیرراوشام کی ایک ملاقات ہوئی ہے جس میں برطانیہ اور ازبکستان دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں بھی موجود تھے۔لارڈ قربان حسین نے اس ملاقات کو اہمیت کا حامل اور خوشگوار قرار دیا ہے اور کہا کہ ازبکستان کے سفیرسے ملاقات ایک خوشگوار تجربہ ہے ملاقات میں لارڈ کرام ویل، ایلکس سوبل ایم پی اور کیتھرین ویسٹ ایم پی بھی موجود تھیں۔ یہ ملاقات ہاؤس آف پارلیمنٹ میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button