Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عالمی اردو مرکز جدہ کی طارق محمود کے اعزاز میں تقریب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عالمی اردو مرکز جدہ کی طارق محمود کے اعزاز میں تقریب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
17 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

جدہ: عالمی اردو مرکز جدہ نے "سلسلہ تکلم” کے حوالے سے پاکستان سے آئے مہمان طارق محمود کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ،قاری محمد آصف نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نواز جنجوعہ نے پیش کی اور کلام اقبال احمد بن زبیر نے پڑھا۔

سلسلہ تکلم عالمی اردو مرکز ہر ماہ باقاعدگی سے کیا کرتی تھی کورونا وباء کی وجہ سے یہ سلسلہ منقطع ہو گیا تھا۔طارق محمود جو ان دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنےاور روضہ رسول مقبول ﷺ پر حاضری دینے کے لیے مملکت میں تشریف لائے ہوئے ہیں اس سے قبل 4دہائیوں تک سعودی عرب میں مقیم رہے ہیں۔

وہ مختلف ادبی و سماجی تنظیموں سے وابستہ رہے ہیں علامہ محمد اقبال سے خصوصی انسیت رکھتے ہیں۔ انکی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ شاعر مشرق کے پیغام کو نوجوان نسل تک پہنچائی جائے۔انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہم ان باتوں کی طرف توجہ دیں جس میں مذہبی اختلافات نہ پایا جاتا ہو۔

انہوں نے مختلف احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی، رزق حلال کا حصول، معاشرے میں بھائی چارے کی فضاء اور قرض جیسی لعنت سے دور رہنے کے لیے لوگوں کو آگاہی دینے کا کام کیا جائے کیونکہ آج ہمارے معاشرے میں قرض لینے کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے اور کریڈٹ کارڈ اس کا ذریعہ ہے جبکہ سود کے لین دین کوہمارے دین نے منع کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز آج قرض کی دلدل میں پھنسا ہے، پہلی دفعہ جب قرض لیا گیا تھا اگر اس وقت علماء کرام حکومت کو سمجھاتے اور دانشور کالم لکھتے تو آج حالات یکسر مختلف ہوتے۔

تقریب کی صدارت جناب قارق مونس نے کی۔ عالمی اردو مرکز کے صدر اطہر عباسی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ حالات کے تناظر میں اشعار پڑھے جسے حاضرین محفل نے بہت سراہا۔مجلس اقبال کے چیئرمین عامر خورشید نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی طارق محمود کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ان ہم عنقریب مجلس اقبال کا ماہانہ پروگرام کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مجلس اقبال کے جنرل سیکرٹری شہاب الدین نے اپنے خطاب میں طارق محمود کی خدمات سے حاضرین محفل کو آگاہ کیا۔ جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے طارق محمود کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے حوالے سے جو بھی پروگرام جدہ میں ترتیب دیئے ان میں بھرپور تعاون کیا ۔ پاکستان جرنلسٹ فورم کے سابق صدر شاہد نعیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے اشعار پیش کیے جسے حاضرین محفل نے بہت سراہا۔ جدہ کے مشہور شاعر فیصل طفیل نے بھی اپنے اشعار سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔

پروگرام کی نظامت محمد امانت اللہ نے کی جو جدہ کے ادبی حلقوں میں طنز و مزاح کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنا کالم پڑھا جو ملکی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔پروگرام کے اختتام سے قبل طارق محمود نے وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیےخصوصی دعا کی۔پروگرام کا اختتام پرتکلف عشائیہ پر ہوا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سارہ شریف قتل کیس میں اہم موڑ، جہلم کے رہائشی سارہ کے والد نے اعتراف جرم کرلیا

14 نومبر, 2024

اوورسیز پاکستانی ملک قوم کاسرمایہ ہیں، محمد افضال بھٹی

6 اکتوبر, 2024

عجمان میں متحدہ عرب امارات کا 53 واں نیشنل ڈے منایا گیا

1 دسمبر, 2024

اٹلی میں لاپتہ پاکستانی باکسر کا تاحال سراغ نہ مل سکا

7 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں