جہلم: زراعت کے فروغ اور کسانوں کی سہولت کی خاطر پنجاب حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے، محکمہ زراعت کی کسان دوست سکیموں کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ زراعت توسیع کے اجلاس میں شریک کسانوں اور محکمہ زراعت کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں کسانوں کے لئے قرضہ سکیم، گرین ٹریکٹر سکیم، کسان کارڈ اور نئی مشینری کے علاؤہ زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔


