جہلم: کرسمس کے موقع پر راشن تقسیم کرنے کی تقریب زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی دفتر اور ملحقہ دفاتر میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو راشن اور تحائف دئیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ملازمین میں تحائف تقسیم کرتے ہوئے ان کو کرسمس کی ایڈوانس مبارک بھی دی اور کہا کہ مسیحی ملازمین کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے تقریب میں شرکت کی اور مسیحی ملازمین کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔


