جہلم: دریائے جہلم میں باپ اور کزن کے ساتھ ڈوبنے والے لڑکے کی لاش بھی برآمد کر لی گئی، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دو روز قبل جہلم میں نیا پل جی ٹی روڈ کے مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے آئمہ جٹاں کے رہائشی 45 سالہ تعظیم کے 12 سالہ بیٹے ہاشم حیدر کی لاش تین کی مسلسل جدوجہد کے بعد آج ریسکیو 1122 کے غوطہ خور اور واٹر ریسکیو ٹیم نے دریا سے نکال لی۔

یاد رہے کہ منگل کے روز جہلم میں نیا پل جی ٹی روڈ کے مقام پر آئمہ جٹاں کے رہائشی 45 سالہ تعظیم ولد محمد خان کا 12 سالہ بیٹا ہاشم حیدر اور 14 سالہ بھتیجا عبداللہ ولد شفیق دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے جن کو بچانے کیلئے 45 سالہ تعظیم بھی دریا میں کود گیا اور تینوں افراد دریا میں ڈوب گئے۔

ڈوبنے والے تین افراد میں سے 45 سالہ تعظیم اور 14 سالہ عبداللہ کی ڈیڈباڈیز پہلے دن ریسکیو 1122جہلم کی غوطہ خور ٹیم نے نکال لی تھیں جبکہ 12 سالہ ہاشم حیدر کی ڈیڈباڈی آج تیسرے دن ریسکیو 1122 نے نکال لی ہے۔


