Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: انجمن آرائیاں ضلع جہلم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی، سماجی و صحافتی شخصیات کی شرکت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

انجمن آرائیاں ضلع جہلم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی، سماجی و صحافتی شخصیات کی شرکت

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: انجمن آرائیاں ضلع جہلم کے ضلعی صدر حاجی حبیب الرحمن چوہدری کی جانب سے اپنی رہائش گاہ کالا دیو میں انجمن آرائیاں کے عہدیداران، ممبران اور جہلم پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ محبت، اخوت اور باہمی احترام سے بھرپور اس تقریب میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، صحافتی اور عوامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں جہلم پریس کلب کے چیئرمین چوہدری عابد محمود کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ وفد میں انجمن آرائیاں ضلع جہلم کے میڈیا کوآرڈینیٹر و صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس چوہدری مہربان حسین سمیت متعدد سینئر صحافی شامل تھے۔

تقریب کی سرپرستی معروف قانون دان چوہدری محمد یعقوب ایڈووکیٹ، چوہدری علی اصغر اور ضلعی صدر انجمن آرائیاں حاجی حبیب الرحمن چوہدری نے کی۔

اپنے خطاب میں چوہدری محمد یعقوب ایڈووکیٹ نے عید ملن پارٹی کو باہمی محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کی ایک خوبصورت روایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات معاشرے میں مثبت اقدار کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری علی اصغر نے کہا کہ قوموں کی ترقی صرف انفراسٹرکچر سے نہیں بلکہ انسانوں کے درمیان مضبوط تعلقات، اخوت اور باہمی احترام سے وابستہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید ملن جیسی تقریبات نئی نسل میں رواداری، محبت اور اجتماعی سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔

معروف قانون دان ایڈووکیٹ چوہدری زاہد نے انجمن آرائیاں کی فلاحی اور تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی رہنمائی، تعلیم اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ چوہدری کاشف اسلام نے کہا کہ معاشرے میں اتحاد، تعلیم اور خدمت خلق کے فروغ کے لیے ہر مثبت اقدام میں بھرپور کردار ادا کیا جانا چاہیے کیونکہ قوموں کی ترقی کا راز کردار سازی اور نوجوان نسل کی بہترین تربیت میں پوشیدہ ہے۔

ضلعی صدر انجمن آرائیاں حاجی حبیب الرحمن چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا مشن برادری کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا اعتماد کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، کردار سازی اور مثبت تربیت ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انجمن آرائیاں ضلع جہلم نوجوانوں کی تعلیمی اور سماجی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام اہلِ برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

حاجی حبیب الرحمن چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انجمن آرائیاں ضلع جہلم کو ایک فعال، مضبوط اور مثالی تنظیم بنایا جائے گا جو خدمت، اخوت اور فلاحِ عامہ کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرے۔

تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی اور انجمن آرائیاں ضلع جہلم کی سماجی، فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نگران حکومت ختم ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ کے متعدد افسران اپنے تبادلوں کا انتظار کرنے لگے

1 مارچ, 2024

جہلم میں صبح کے وقت بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا

25 جون, 2026

محتسب پنجاب کے ایڈوائزر کی دینہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

23 فروری, 2024

جہلم میں شدید بارشوں اور طغیانی سے سیلابی صورتحال، جہلم پولیس بھی امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش، ایک پولیس اہلکار شہید

17 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں