Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: متحدہ عرب امارات نے کون سے پاکستانی شہروں کے باسیوں پر وزٹ ویزے کی پابندی عائد کی اور کیوں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

متحدہ عرب امارات نے کون سے پاکستانی شہروں کے باسیوں پر وزٹ ویزے کی پابندی عائد کی اور کیوں؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستانی شہریوں کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزٹ ویزے پر پابندی کے حوالے سے کافی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کے بعض شہروں کے باسیوں کے لیے وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے تمام پاکستانیوں کو ویزہ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ویزے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹریول ایجنٹ محمد فرحد نے بتایا کہ یہ پابندی پورے پاکستان کے لیے نہیں مگر بعض مخصوص شہروں کے باسیوں کو یو اے ای کے ویزے حاصل کرنے میں دشواری ہے کیوں کہ ان شہروں کے باسیوں کے وزٹ ویزوں پر عارضی پابندی ہے۔

محمد فرحد نے بتایا کہ اٹک، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ڈیرہ غازی خان، اسکردو، لاڑکانہ، مظفر آباد اور چند دیگر شہریوں کے باسیوں کے لیے وزٹ ویزے پر یو اے ای کے سفارتخانے نے پابندی عائد کی ہے۔ ان شہروں پر پابندی کی وجہ یہ ہے کہ جس شہر کے لوگ وہاں جا کر کسی غیر مناسب سرگرمی کا حصہ بن جائیں یا پھر وزٹ ویزے کی مدت پوری ہونے کے باوجود بھی واپس نہ آئیں تو پھر یو اے ای کا سفارتخانہ چند مہینوں کے لیے اس شہر کے ویزے بند کر دیتا ہے۔

دی ویژن ٹریولز کے سربراہ فضل الہی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی شہریوں پر صرف ابو ظہبی کی جانب سے پابندی ہے، اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ پاکستانی وزٹ ویزہ پر جاتے ہیں مگر ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی طویل عرصہ وہاں گزارتے ہیں جس کی وجہ سے ابوظہبی کا ویزہ حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے، یہ پابندی عارضی ہے اور چند ماہ کے بعد دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے ایک ذمہ دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ سراسر غلط ہے اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے سب سے زیادہ آسانیاں ہیں، ویزے کے حصول میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔ ہمارا سارا سسٹم آن لائن ہے۔ بعض ممالک میں ہمارے ویزہ سینٹرز بھی موجود ہیں،مگر پاکستانیوں کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹریول ایجنٹس کی جانب سے یہ غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ پاکستان کے کچھ مخصوص شہروں میں رہنے والے لوگوں کے لیے ویزہ حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔ اگر کوئی اپلائی کرتا ہے اور اس کے کوائف ٹھیک ہو تو 10 سے 15 دن میں بھی اسے ویزہ مل جاتا ہے۔

مزید کہا کہ اگر کوئی یو اے ای جا کر کسی غیر مناسب سرگرمی میں ملوث ہو جائے تو ظاہر ہے اسے اگلی بار ویزہ ملنا مشکل ہوگا کیونکہ اکثر لوگ وہاں وزٹ ویزے پر جاتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ یہ بہت نامناسب بات ہے۔ اس پر متحدہ عرب امارات کے بہت سخت رولز ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
50%
3 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

انسانیت کی خدمت میرا نصب العین ہے، چوہدری بشیر احمد آرائیں

26 فروری, 2024

معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل، جہلم میں ریلی و سیمینار کا انعقاد، افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

2 مئی, 2026

علامہ اقبال کا خودی، حکمت، تدبر اور عزم پر مبنی فلسفہ بہترین رہنمائی کرتا ہے، مقررین؛ پاکستانی سفارتحانہ برسلز میں تقریب

10 نومبر, 2024

للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی اور کام کی بندش کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز

4 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں