جہلم: روٹی اور نان کی قیمتوں پر پنجاب حکومت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کروائیں گے، اس حوالے سے واضح احکامات موصول ہو چکے ہیں، نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جو ریٹ مقرر کئے گئے ہیں ان پر عمل درآمد ہر صورت میں کروایا جائے گا۔


