Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں قرآن پاک کی مبینہ بے حُرمتی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں قرآن پاک کی مبینہ بے حُرمتی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کے نواحی علاقے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقدمہ میں پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس تحقیقات میں جدید ٹیکنالوجی کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق جہلم کے علاقہ محمود آباد سے ابتدائی طور پر تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور نذر آتش کیے گئے قرآن پاک کے نسخے کو بھی اعلیٰ افسروں سے مشاورت کے بعد فرانزک جانچ کیلئے بھجوایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ابھی مقدمہ کی تفتیش شروع کی ہے اور ابتدائی مراحل میں ہے، امید ہے جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

مقدمہ کے مدعی محمد علی جو خود ایک سرکاری ملازم ہیں، ان کے مطابق قرآن اور احادیث کے نسخوں کو آگ لگانے کا یہ واقعہ 29 مارچ کی شام کو پیش آیا لیکن مقدمہ 31 مارچ کی صبح 8 بجے کے قریب درج کروایا گیا۔

مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے کو شامل کیا گیا ہے جس کے تحت مذہبی جذبات کو جان بوجھ کر ٹھیس پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ 10 سال قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں سنائی جا سکتی ہیں جبکہ 295 بی کی دفعہ کے مطابق جان بوجھ کر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے، اس کو جلانے کے جرائم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا تعزیرات پاکستان میں مقرر کی گئی ہے۔

مقدمہ کے تفتیشی افسر راجہ مرتضیٰ فردوس نے بتایا کہ واقعہ کی چھان بین جدید آلات کے ذریعے اور کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے۔ ان ویڈیوز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ملزموں کی شناخت کی جائے گی کیونکہ مدعی مقدمہ نے بھی کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا اور نا ہی کسی نے ابھی تک ملزمان کی شناخت کی ہے۔

مقدمہ کے مدعی محمد علی کے بقول ان کی والدہ بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتی ہیں، اسی وجہ سے محلے کا بچہ قرآن کے نذر آتش کیے گئے نسخے پارک سے اٹھا کر ان کے گھر لے آیا تھا۔ مدعی کے بقول انہوں نے خود بھی اچھی طرح چھان بین کرنے کے بعد پولیس سے رجوع کیا۔

مدعی نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ کی اطلاع تھانہ کالا گجراں میں دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر پارک کا جائزہ لیا اور جس بچے کو جلے ہوئے نسحے ملے تھے، اس کے والدین سے بھی پولیس نے پوچھ گچھ کی۔

اُدھر تفتیشی افسر کے مطابق قرآن کے نسخے کو اعلیٰ افسروں سے مشاورت کے بعد فرانزک معائنے کیلئے بجھوایا جائے گا تا کہ یہ تعین ہو سکے کہ قرآن مجید کا نسخہ کس حد تک جلا ہے۔

پولیس کے بقول ابتدائی تفتیش کے مطابق قرآن مجید کے حروف محفوظ ہیں لیکن نسخے کے کنارے جل چکے ہیں۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ 30 مارچ کو واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کو یہ بھی درخواست کی تھی کہ وقوعہ کے قریب گھروں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں ان کی مدد سے ملزموں کی شناخت کر لی جائے لیکن پولیس اتوار 31 مارچ کی شام 5 بجے تک ویڈیوز حاصل نہیں کر پائی تھی۔

تحقیقاتی افسر راجہ مرتضیٰ فردوس کہتے ہیں کہ اس واقعہ کے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں، اس پر وہ ابھی کوئی رائے نہیں دے سکتے اور مقدمہ میں کوئی ملزم نامزد نہیں، اسی وجہ سے امن کمیٹی کا اس میں کوئی کردار نہیں تاہم مقدمہ درج ہونے کے بعد علاقے میں حالات پُرامن ہیں۔

یاد رہے 2015 میں جہلم میں توہین قرآن کے واقعہ کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے فوج طلب کی گئی تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

12 مئی, 2026

جہلم: ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

16 جنوری, 2025

جہلم: سیلون اور حمام ہیپاٹائٹس اور جلد کی موذی امراض بانٹنے لگے

7 ستمبر, 2024

بڑی مشکل حل، شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر

17 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں