Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانیہ آنے والے غیر ملکیوں کیلئے آمدن کی حد کم کر دی گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانیہ آنے والے غیر ملکیوں کیلئے آمدن کی حد کم کر دی گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 دسمبر, 2023
شیئر کریں
تصویر/ روئٹرز
شیئر کریں

لندن: حکومت نے فیملی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد38ہزار700پاؤنڈ کرنے کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے اب کم از کم تنخواہ کی حد29ہزار پاؤنڈ مقرر کی ہے۔

ہوم سیکرٹری جیمز کلیورلی نے تقریباً دو ہفتہ قبل برطانیہ آنے والوں کی تعداد کو کم کرنے کیلئے جن اقدامات کا اعلان کیا تھا اس میں اس شق کو بھی شامل کیا گیا تھا کہ فیملی ویزا کیلئے 18600 پاؤنڈ کی تنخواہ کی حد کو بڑھا کر 38700 پاؤنڈ کر دیا جائے لیکن اس فیصلے پر شدید تنقید کی جارہی تھی اور حکومت پر دباؤ تھا کہ اس حد کو کم کرے تاکہ خاندان کے افراد اکھٹے ہو سکیں۔

لیبر پارٹی نے حکومت کے اس فیصلے کو ’’ٹوری حکومت کی افراتفری‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ شیڈو ہوم سیکرٹری ایویٹ کوپر کا کہنا تھا کہ حکومت نے کم از کم تنخواہ کی حد کو بڑھانے سے قبل مناسب انداز میں مشاورت نہیں کی تھی جس کے سبب اسے یہ فیصلہ واپس لینا پڑا ہے۔ حکومت نے گزشتہ برس 745000 آنے والوں کی تعداد میں کمی کیلئے نئے امیگریشن قوانین کا اعلان کیا تھا جو کہ آئندہ برس اپریل سے نافذ کئے جائیں گے۔

ہوم سیکرٹری جیمز کلیورلی نے کہا تھا کہ برطانیہ آنے کیلئے اسکلڈ ورکرز کی تنخواہ کی حد 38700 پاؤنڈ کر دی جائے گی اور برطانوی شہری یا یہاں آباد افراد اگر اپنی فیملی کے ارکان کو بلوانا چاہیں گے تو ان کو تنخواہ بھی کم از کم 38700 پاؤنڈ ہونی چاہئے۔ تاہم گزشتہ شام ہوم آفس کے منسٹر لارڈ مشارپ نے بتایا کہ اب آئندہ برس موسم بہار سے فیملی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 29 ہزار پاؤنڈ ہوگی۔جسے بعد میں بڑھا کر 34500 اور پھر 38700 پاؤنڈ کر دیا جائے گا لیکن اس کی تاریخ نہیں بتائی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے متاثر ہونے والوں کو اس حوالے سے تیاری کرنے کا وقت مل جائے گا۔ ہوم آفس نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ فیملی ویزا کی تجدید کرانے والوں پر پرانے قواعد ہی لاگو ہونگے۔ ہوم آفس کی فیکٹ شیٹ کے مطابق فائیو ائیر پاٹنر روٹ کے تحت فیملی ویزا اور کم از کم تنخواہ کے تحت درخواست دینے والوں پر تنخواہ کی نئی سطح کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں ختم ہونے والے برس تک 82395 فیملی ویزا جاری ہوئے جن میں سے 79 فیصد پارٹنرز، 13 فیصد بچوں اور 8 فیصد دیگر عزیزوں کیلئے جاری ہوئے۔ ڈائریکٹر آف دی یونیورسٹی آف آکسفورڈ مائیگریشن آبزرویٹری میڈیلین سمپشن دیگر یورپی ممالک کی نسبت 29 ہزار پاؤنڈ تنخواہ کی شرط اب بھی زائد ہے۔

بعض ٹوری اراکین پارلیمنٹ جوناتھن گلس اور سرجان ہیز نے حکومت کی طرف سے فیملی ویزا کیلئے فیصلے پر نظرثانی کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی برطانیہ آمد کو کم کرنے کیلئے ایسا کرنا ضروری تھا۔لبرل ڈیموکریٹ کم از کم تنخواہ کی حد 38,700 کا منصوبہ کام ہی نہیں کرے گا۔

کمپین گروپ ری یونائیٹ فیملیز جس نے حکومت کے فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا نے کہا ہے کہ 29 ہزارپاؤنڈ کی شرط اب بھی بہت زیادہ ہے۔ تنخواہ کی حد آہستہ آہستہ بڑھانے کا فیصلہ بھی حیران کن ہے جبکہ یہ نظام پہلے ہی کافی پیچیدہ ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
67%
1 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں بیوہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم چکوال سے گرفتار
8 اکتوبر, 2026
جہلم میں روہتاس روڈ کے قریب 12سالہ لڑکا کنویں میں گر کر جاں بحق
8 اکتوبر, 2026
کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی طلباء کی عمدہ تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں, نیا سیشن شروع ہوگیا، پرنسپل شمائلہ احمد

17 اپریل, 2024

برطانیہ میں پاکستانی ملازمین کی شدید ضرورت، ویزوں کا اعلان

26 اکتوبر, 2024

اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

2 جون, 2024

برطانوی حکومت کا غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی ملک بدری کا اعلان

1 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں