جہلم: صوبائی حکومت کے دعوے ہوا ہوگئے، مہنگائی بلندیوں کی طرف رواں دواں ایک ماہ کے دوران تھوک اور پر چون سطح پر آئل اور گھی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔
ضلع جہلم میں درجہ اول کا گھی اور آئل 54 روپے، درجہ دوم اور سوم اور آئل کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ کیاگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پر چون سطح پر ایک ماہ کے دوران درجہ اول آئل اور گھی کی قیمت میں 54 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی قیمت 505 روپے سے بڑھ کر 559 روپے ہوگئی ہے ۔
درجہ دوم گھی جو تین ہفتے سے ایک ماہ قبل 440 روپے کافروخت ہو رہا تھا اس کی قیمت میں 60 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اج اس کی قیمت 500 روپے وصول کی جارہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر پرچون میں 525 سے 530روپے فروخت جاری ہے۔
درجہ دوم آئل جو 452 روپےفی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا، اس کی قیمت میں بھی60 روپے کااضافہ کیاگیا ہے اور اس کی قیمت512 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پرپرچون میں 530 سے 540 روپے تک فروخت جاری ہے۔
درجہ سوم آئل اور گھی جو تقریبا ایک ماہ قبل 300 میں فروخت ہو رہا تھا اس کی قیمت بھی60 روپے اضافے سے 450 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


