لزبن: مسلم لیگ ن پرتگال کے جنرل سیکرٹری و اقلیتی رہنما سرفراز فرانسس نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ اوورسیز پاکستانی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن میں قائد میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ،مریم نواز اور حمزہ شہباز کو پنجاب ، اسلام آباد اور دیگر صوبوں میں بھر پور طریقے سے سپورٹ کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار اور بیرسٹر امجد ملک کے وژن اور اوورسیز میں پارٹی کی مضبوطی سے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی باالخصوص مسلم لیگ ن اوورسیز کے عہدیداروں میں بھرپور جذبہ پایا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور امجد ملک کی ہدایت پر تمام اوورسیز مسلم لیگی عہدیدار پاکستان میں اپنے اپنے حلقوں اور دیگر علاقوں میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز کو بھر پور سپورٹ کے ساتھ ان کی جیت کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔
انہوں نے کہاکہ بہت جلد قریبی ساتھیوں اور سینیٹر کامران مائیکل کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔