Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بجٹ کے بعد کون سی اشیا سستی ہونے کا امکان ہے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بجٹ کے بعد کون سی اشیا سستی ہونے کا امکان ہے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان کے مشکل معاشی حالات اور بڑھتی مہنگائی کے باعث امیر و غریب اور کاروباری و ملازمت پیشہ تمام افراد کو ہی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

ہر سال جون میں پیش ہونے والے بجٹ پر شہریوں کی گہری نظر ہوتی ہے کہ اس بار بجٹ میں کون سی اشیا سستی ہوں گی اور تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا، آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے سخت معاہدوں کے باعث ہر سال ٹیکسز میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے جس سے مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہی ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ کوئی اشیا ایسی بھی ہیں کہ جو سستی ہوجائیں گی۔

معاشی ماہرین سے گفتگو کے دوران ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ بجٹ برائے سال 2024/25 کے بعد کون سی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز ہے اگر ایسا ہوجاتا ہے تو صنعتی مشینری، ادویات کا خام مال، زرعی آلات، مختلف کیمیکلز اور بچوں کے دودھ سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازیں اجناس کی وافر سپلائی ہونے کے باعث بھی قیمتوں میں کمی متوقع ہے جبکہ صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس سے پیداواری لاگت کم ہوگی اور چیزیں سستی ہوسکیں گی۔

زراعت کے شعبے کی کچھ اشیا سستی ہونے کا امکان

معاشی تجزیہ کار شعیب نظامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں زراعت کے شعبے سے چند اشیا کے سستے ہونے کا امکان ہے۔

شعیب نظامی نے کہا کہ زرعی ادویات اور کھادوں پر ٹیکس کم ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ باہر سے منگوائے جانے والے زرعی آلات پر بھی ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے تو ہو سکتا ہے پیداواری اخراجات کم ہونے سے بعض اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع ہوجائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت صنعتوں کو مہنگی بجلی دے رہی ہے جس کے باعث پیداواری لاگت زیادہ ہے اور صنعتی اشیا کی چیزیں مہنگی ہے، آئندہ بجٹ میں صنعتوں کو دی جانے والی بجلی کی قیمتیں بھی کم کرنے کی تجویز زیر غور ہے جس سے پیداواری لاگت کم ہو گی اور اشیا نسبتاً کم قیمت پر فروخت ہونے کے لیے مارکیٹ میں آئیں گی۔

مزید ٹیکس لگائے جانے پر غور

معاشی تجزیہ کار شہباز رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک قرض پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے تو اس لیے اس قرض کی واپسی کے لیے حکومت اس بجٹ میں مزید ٹیکس عائد کرے گی جبکہ جن اشیا پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ تھی اب تو ان پر بھی ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تو اس لیے عمومی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ سب کچھ مہنگا ہی ہو گا۔

شہباز رانا نے کہا کہ بجٹ کے بعد کھانے پینے کی اشیا کے مزید سستے ہونے کا امکان ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ملک میں اجناس ضرورت سے زائد مقدار میں موجود ہیں اور خریداروں کی تعداد نسبتاً کم ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے اور بجٹ کے بعد ان اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔

موبائل فون کالز سستی ہوسکتی ہیں

شہباز رانا کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز سامنے آئی ہے کہ موبائل فون سمز پر جو 12 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ہے اس کو ٹیکس نیٹ میں شامل لوگوں کے لیے ختم کر دیا جائے تو ہو سکتا ہے کہ بجٹ کے بعد موبائل فون کالز سستی ہو جائیں۔

سینیئر صحافی تنویر ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف دونوں کی جانب سے ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ امپورٹڈ اشیا پر جو ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوتی ہے اس میں کچھ کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گو فی الحال تو اس تجویز کی وزارت کامرس مخالفت کر رہی ہے اور مؤقف اختیار کر رہی ہے کہ اس سے ملک کا تجارتی خسارہ بڑھے گا لیکن اگر یہ ریگولیٹری ڈیوٹی کم ہو جاتی ہے تو صنعتی مشینری، ادویات کا خام مال، زرعی آلات، مختلف کیمیکلز اور بچوں کے دودھ سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
33%
2 m/s
ہفتہ
28 °C
اتوار
27 °C
پیر
29 °C
منگل
28 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم پولیس میں سال 2026ء کے دوران سخت محکمانہ احتساب، 86 افسران و اہلکار معطل، 29 برطرف
14 نومبر, 2026
بلدیاتی انتخابات کا طبل بج گیا، ضلع جہلم میں 21 فروری 2027ء کو پولنگ ہوگی
14 نومبر, 2026
جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سرکاری نرخ نامے محض کاغذوں تک محدود، شہری پریشان
14 نومبر, 2026
جہلم: گرین بس میں موبائل فون چوری کرنے والا ملزم، سہولت کار اور IMEI نمبرز تبدیل کرنے والا کمپیوٹر انجینئر گرفتار
14 نومبر, 2026
جہلم میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت بڑھ گئی
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کتنی ہے؟

22 ستمبر, 2024

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 17 سالہ نوجوان کی لاش مل گئی

16 مارچ, 2026

جہلم میں شہری سے موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار

23 مارچ, 2024

جہلم سے سرکاری کالج کے پروفیسر کا مبینہ اغواء، 40 لاکھ تاوان دے کر بازیاب ، ماسٹر مائنڈ شاگرد نکلا

21 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں