Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستانی سفارخانہ صنعتکاروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا، ملکی اداروں کو منظم ہونا ہوگا، ڈاکٹر محمد فیصل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستانی سفارخانہ صنعتکاروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا، ملکی اداروں کو منظم ہونا ہوگا، ڈاکٹر محمد فیصل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: یو کے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے برطانیہ کے دورہ پر آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ اس عشائیے کا اہتمام لندن میں پاکستانی سفارتخانے میں کیا گیا ۔

اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ہم پاکستانی وفد کو برطانیہ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستانی سفارخانہ صنعتکاروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کا فٹبال استعمال ہوا جو سیالکوٹ میں بن رہا ہے اور یہ پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ سفارتخانے کی خواہش ہے کہ پاکستان کے اداروں کو منظم اور متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے طبی آلات کا متبادل پوری دنیا میں نہیں ہے۔

یوکے پاکستان بزنس کونسل کے صدر عطاءحق نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ پاکستان میں ایمزون کواجازت نہیں مل سکی حالانکہ یہ بہت ضروری اور وقت کا تقاضا ہے اس سے اقتصادی ترقی کا پہیہ رواں دواں ہو سکتا ہے ۔سیالکوٹ کے گارمنٹس، کھیلوں اور جراحی کے آلات کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

عطا حق نے کہا کہ اس سلسلہ میں شفیق شہزاد بہت محنت کر رہے ہیںجو کہ قابل تحسین ہے ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بزنس اشتراک ضروری ہے۔ وفد کے سربراہ اکرام الحق نے کہا کہ سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلا وفد برطانیہ پہنچا ہے اوورسیز پاکستانی ہماری جان ہیں، وفد میں دس افراد شامل ہیں جو کھیلوں ، طبی آلات، گارمنٹس اور چمڑے کی صنعت سے تعلق رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ا سکاٹش بینڈ مکمل سیالکوٹ میں بنا کر دنیا میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے، سیالکوٹ کی مصنوعات 140ملکوں میں ایکسپورٹ کی جاتی ہیں۔پاکستان میں مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، پاکستان اور برآمدات کے لئے ہمیشہ ہر حکومت سے تعاون کیا ہے، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے ضرورت ہے اور موجودہ دورہ سے بہت فائدہ ہو گا۔ پاکستانی وفد لندن کے بعد مانچسٹر کا دورہ بھی کرے گا۔

پاکستان سفارتخانہ کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ شفیق احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلوں کا سامان برآمد کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سےسیالکوٹ چمبر کے وفد کی برطانیہ آمد پر دلی مسرت ہوئی اور ہم چاہتے ہیں کہ سیالکوٹ چیمبر کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے ۔

اس سلسلہ میں پاکستان ہائی کمیشن نہ صرف لندن بلکہ برطانیہ کے دیگر مختلف شہروں میں سیالکوٹ چیمبر کے روڈ شوز اور تقاریب کا اہتمام کرے گا جن میں پاکستان میں بننے والی کھیلوں کی اشیاءکی نمائش اور ان کی خرید و فروخت کو یقینی بنایا جائے گا ۔

شفیق شہزاد نے کہا کہ یوکے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے جو قابل ستائش ہے ۔

اس موقع پر سینئر بورڈ ممبر انصر محمود چودھری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سیالکوٹ چیمبر کو خوش آمدید کہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

انصر محمود چودھری نے کہا کہ اگر سیالکوٹ چیمبر کو برطانیہ میں کسی بھی حوالے سے قانونی مشورے یا مدد کی ضرورت ہو گی تو اس معاملہ میں بھی یو کے پاکستان بزنس کونسل بھرپور تعاون فراہم کرے گی ۔ اس موقع پر دستاویزی فلم دکھائی گئی اور وفد کے ارکان کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
60%
1 km/h
جمعرات
34 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
30 °C
پیر
26 °C

تازہ ترین

کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، ملزم قلیل وقت میں گرفتار
7 اکتوبر, 2026
بات ذرا سی، غصہ آسمان پر! جہلم میں معمولی جھگڑے ہاتھا پائی تک پہنچنے لگے
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 4 ہوگئی، ریسکیو47 شہریوں کی فہرست بھی جاری

16 دسمبر, 2024

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی

6 دسمبر, 2023

اللّٰہ تعالیٰ کی بندگی اور نبی کریمؐ کی اطاعت ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، قاری قمر جمیل عطاری

9 فروری, 2024

امریکا میں لاپرواہ ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی طالبہ شدید زخمی، ڈرائیور فرار

13 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں