ن لیگ ہالینڈ کے عہدے دار الیکشن مہم کے لئے پاکستان روانہ

دی ہیگ: پاکستان مسلم لیگ ن اوور سیز ہالینڈ کے مرکزی عہدے داران الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے پاکستان روانہ ہوگئے ۔

ان رہنماؤں میں چیئرمین پیر سید اقرار شاہ صدر چوہدری پرویز علی سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر شامل ہیں۔

یہ پارٹی عہدیدار عام انتخابات2024کی انتخابی مہم اور قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز کی ہدایت پر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لئے مہم چلائیں گے۔

مسلم لیگ اوورسیز ہالینڈ کے چیئرمین پیر سید اقرار شاہ منڈی بہاولدین میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

صدر چوہدری پرویز علی لاہور ننکانہ صاحب جاوید بٹ پیارے لاہور جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور راولپنڈی اور گجرخوا ں کے حلقے سیکرٹری اطلاعت محمد جاوید اقبال کھوکھر ننکانہ صاحب کے حلقے سانگلہ ہل شاہ کوٹ میں اپنے حلقوں کا مکمل وزٹ کر کے مکمل رپورٹ مسلم لیگ ہاؤس اور قائد میاں محمد نواز شریف کو پیش کریں گے جبکہ الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button