Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سارہ شریف کے بہن بھائیوں کے لیے پاکستان ’سب سے محفوظ‘ ہے، دادا محمد شریف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کے لیے پاکستان ’سب سے محفوظ‘ ہے، دادا محمد شریف

انڈیپنڈنٹ اردو
انڈیپنڈنٹ اردو
16 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

برطانیہ میں قتل ہونے والی بچی سارہ شریف کے دادا نے سارہ کے بہن بھائیوں کے لیے پاکستان کو ’سب سے محفوظ جگہ‘ قرار دیتے انہیں یہاں رکھنے کی قانونی لڑائی لڑنے کا عزم کیا ہے۔

سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے 10 سالہ بچی کے دادا محمد شریف نے کہا کہ وہ پاکستان کی ہائی کورٹ میں سارہ کے پانچ بہن بھائیوں کو برطانیہ واپس جانے سے روکنے کے لیے اپیل کریں گے۔

پاکستان کے ضلع جہلم کے علاقہ کڑی جنجیل کے شریف خاندان کی جانب سے یہ قدم اس وقت سامنے آیا ہے جب ووکنگ سرے کاؤنٹی (سارہ کے رہائشی علاقے) سے تعلق رکھنے والے لبرل ڈیموکریٹ رکن پارلیمان ول فورسٹر نے کہا کہ اتوار کی شام سارہ کی یاد میں سینکڑوں لوگوں نے ایک جذباتی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے ایکس پر لکھا: ’بہت سے لوگ ان کی موت سے دل شکستہ ہیں۔‘

سارہ کے بہن بھائی پاکستانی شہر جہلم میں رہتے ہیں اور انہیں برطانیہ واپس لانے کی کوششیں ابھی بھی جاری ہیں۔ ان کی شناخت عدالتی حکم سے ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔

ان بچوں کو سارہ کے والد عرفان شریف، سارہ کی سوتیلی ماں بینش بتول اور ان کے چچا فیصل ملک گذشتہ سال نو اگست کو پاکستان لے گئے تھے، اس سے ایک دن قبل سارہ کی لاش ووکنگ سرے میں ان کے خاندانی گھر سے ملی تھی۔

ہاکستان پہنچنے پر ان بچوں کو ان کے دادا کی دیکھ بھال میں چھوڑ دیا گیا تھا لیکن عرفان شریف، بینش بتول اور فیصل ملک کو تلاش کرنے کی کوششوں کے دوران پاکستانی پولیس کی طرف سے بازیاب کیے جانے کے بعد انہیں ریاستی نگہداشت میں لے لیا گیا تھا۔ بچے اب اپنے دادا کی دیکھ بھال میں واپس آ گئے ہیں۔

محمد شریف نے سنڈے ٹائمز کو بتایا: ’لاہور ہائی کورٹ میں بچوں کی تحویل سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے۔ وہ ایک نامور سکول میں داخل ہیں اور ہم ذاتی طور پر ان کے سکول آنے جانے میں ان کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔‘

سارہ کے والد عرفان اور سوتیلی والدہ بینش (فوٹو: سرے پولیس)

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ان کا سرپرست ہوں اور یہ ان کے رہنے کے لیے سب سے محفوظ جگہ ہے، ان کا مجھ سے تعلق ہے اور وہ مجھے چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم یہ مقدمہ جیتیں گے۔‘

69 سالہ محمد شریف کے بیٹے عرفان اور ان کی دوسری بیوی بینش بتول کو گذشتہ ہفتے اولڈ بیلی میں سارہ کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ فیصل ملک کو سارہ کی موت کا سبب بننے یا اسے نہ روکنے کا قصوروار پایا گیا۔

ستمبر میں جسٹس ہیڈن نے سارہ کے پانچ بہن بھائیوں کو عدالتی سرپرستی میں دیا تھا یعنی انہیں برطانیہ واپس لانا ضروری ہے، کیونکہ ایسے بچوں کو انگلینڈ اور ویلز سے عدالت کی منظوری کے بغیر نکالا نہیں جا سکتا۔

سرے کاؤنٹی کونسل نے ان بچوں کو برطانیہ واپس لانے کی کوششیں شروع کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے۔

یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا پاکستان میں کوئی عدالت ان کی واپسی کی اجازت دے گی اور اگر دے کی تو ایسا کب ہوگا۔

سنڈے ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گذشتہ ہفتے حوالگی کیس کی تازہ ترین سماعت جنوری کے وسط تک ملتوی کر دی تھی جب تک بچے اپنے دادا کی دیکھ بھال میں رہیں گے۔

سرے کاؤنٹی کونسل کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے بتایا: ’ہم اس انتہائی پیچیدہ صورت حال میں اس حساس اور احتیاط سے تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘

ترجمان نے مزید کہا: ’ہماری اولین ترجیح بچوں کی فلاح و بہبود ہے اور ہم درخواست کرتے ہیں کہ ان کی رازداری کا احترام کیا جائے۔‘

برطانوی عدالت سارہ شریف قتل کیس میں عرفان شریف، بینش بتول اور فیصل ملک کو منگل کو سزا سنائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم میں جنرل الیکشن کے حوالے سے جامع لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

21 دسمبر, 2023

دینہ میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

30 مارچ, 2025

سیف سٹی کے قیام سے جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، صہیب برتھ

2 جولائی, 2025

جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سینکڑوں لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا

5 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں