Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم تا للِہ ڈوئل کیریج وے منصوبہ، فواد چوہدری کیخلاف تحقیقات کا آغاز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم تا للِہ ڈوئل کیریج وے منصوبہ، فواد چوہدری کیخلاف تحقیقات کا آغاز

عامر کیانیویب ڈیسک
عامر کیانی
ویب ڈیسک
10 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف جہلم تا للِہ ڈوئل کیریج وے منصوبے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف دھوکا دہی اور زمینوں پر قبضے، ڈکیتی اور دھمکیاں دینے کے بعد اب اراضی کی خریداری پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور جہلم تا للِہ سڑک کی تعمیر میں غلط اختیارات کے استعمال کرنے پر نیب طلب کرلیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کی کارروائی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ نے وفاقی وزیر ہوتے ہوئے نہ صرف جہلم تا للِہ دو رویہ سڑک منصوبے کی تیاری میں غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ اور بے جا دباؤ ڈالا بلکہ ٹھیکیدار اور اس کے ساتھیوں سے غیر قانونی فوائد بھی حاصل کئے۔

جہلم ۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی مشکلات میں اضافہ
جہلم ۔ ڈیول کیرج وے میں اختیارات کے ناجائز فائدہ اٹھانے پر نیب نے طلب کر لیا
جہلم ۔ پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ فواد چوہدری نے منظور کروایا تھا
جہلم ۔ نیب نے فواد چوہدری کو 13 نومبر کو طلب کر لیا pic.twitter.com/3NmmskOtJa

— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) November 10, 2023


مزید یہ کہ، آپ نے اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ڈوئل کیریج وے پر زمین بھی خریدی، جس سے مذکورہ پروجیکٹ کی زمین کے حصول کے دوران نیشنل ایکس چیکر کو نقصان پہنچا۔

سابق وفاقی وزیر کو 13 نومبر کو صبح دس بجے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

فواد چوہدری پر ڈکیتی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ

فواد چوہدری پر آج 10 نومبر کو ان کے آبائی علاقے جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پنڈداد نخان میں درج ایف آئی آر میں ڈکیتی اور دھمکیوں کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مدعی مقدمے کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری 30 نومبر 2020 کو مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے بھائی کے مکان پر قبضہ کرنے آئے، اور چارپائیاں، کھاد کی بوریاں اور صوفہ اٹھا کرکے لے گئے۔

فواد چوہدری کی گرفتاری

فواد چوہدری اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے زیر حراست ہیں، انہیں 4 نومبر ہفتے کے روز اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کی تصدیق ان کے بھائی فیصل چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد نے کی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ اور بھائی فیصل چوہدری کے مطابق صبح اسلام آباد پولیس کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں کچھ لوگ آئے جو فواد کو لے کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

فواد چوہدری 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اتوار 5 نومبر کو فواد چوہدری کو بکتر بند کے ذریعے اسلام آباد کچہری پہنچایا گیا اور پولیس ان کے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ کر عدالت پیشی کے لیے لائی۔

فواد چوہدری کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، اور پولیس نے عدالت میں ایف آئی آر بھی پڑھ کر سنائی، جس میں بتایا گیا کہ فواد چوہدری نے شہری ظہیر سے 50 لاکھ روپے لیے تھے اور نوکری کا وعدہ کیا تھا تاہم پیسے لے کر انہوں نے اسے نوکری نہیں دی اور جب شہری نے اپنے پیسے واپس لینے کا تقاضا کیا، تو فواد چوہدری کی جانب سے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر فواد چوہدری کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

فواد چوہدری پر زمینوں پر قبضے کا الزام

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھائی اور کزن سمیت سرکاری زمینوں پرقبضوں کے الزام میں6 نومبر کو طلب کیا تھا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق فواد چوہدری پر بھائیوں اورکزن کے ساتھ مل کر سرکاری زمینوں پرقبضوں کا الزام ہے، جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے انہیں 6 نومبر 11 بجے طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے فواد چوہدری، بھائی فرازچوہدری اور کزن فوق شیرباز کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری پر بھائی اور کزن کے ساتھ مل کر سرکاری زمینوں پر قبضوں کا الزام ہے، جس کی انکوائری کرنی ہے۔ تینوں ملزمان 6 نومبر کو 11 بجے اینٹی کرپشن راولپنڈی آفس پیش ہوں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں کڑاکے کی خشک سردی کا راج برقرار، فوگ سے کئی علاقے دھندلا گئے

6 جنوری, 2024

جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن اور ناکہ بندی، 434 افراد کی چیکنگ، اسلحہ برآمد

8 جون, 2026

اسلام آباد پریس کلب پر پولیس دھاوے کے خلاف جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی شدید مذمت

2 اکتوبر, 2025

دینہ میں 15 سالہ لڑکی سے ویران حویلی میں مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

14 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں