Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یو اے ای جانے کے لیے پولیس کلیئرنس لازمی قرار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یو اے ای جانے کے لیے پولیس کلیئرنس لازمی قرار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ڈی جی بیورو امیگریشن محمد طیب نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے لئے پاکستانیوں کو پولیس کلیئرنس لازم کرانا ہو گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کو بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے لیے پولیس کلیئرنس کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ پاکستانیوں کی بیرون ملک ملازمت اور سفری معاملات کو شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بیورو آف امیگریشن محمد طیب نے پولیس کلیئرنس کی لازمی شرط کی تصدیق کی۔

اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے سوال کیا کہ آیا یو اے ای نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر پابندی عائد کی تھی؟ اس پر سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز ارشد نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ساڑھے 18 لاکھ پاکستانی یو اے ای میں مقیم ہیں حالانکہ یو اے ای نے 16 لاکھ کا کوٹہ مختص کیا تھا، اس سال بھی 65 ہزار پاکستانی یو اے ای گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر پیشہ ور افراد کے لیے کام کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں، پاکستانی مزدور طبقے کو ہنر سکھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ مزدور طبقے کے لیے مواقع محدود ہونے کی وجہ سے آئندہ 2 سالوں میں زرمبادلہ پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم رواں سال کے دوران 7 لاکھ سے زائد پاکستانی دیگر ممالک میں ملازمت کے لیے جائیں گے۔

سیکریٹری نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر یو اے ای میں پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، قوانین کی خلاف ورزیوں میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملوث پائی گئی جس کے نتیجے میں یو اے ای نے پاکستانیوں کے لیے قوانین مزید سخت کر دیئے ہیں، حالیہ دنوں میں حکومت پاکستان نے یو اے ای میں قید 4700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس منسوخ کیے ہیں۔

کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے سرکاری سطح پر پاکستانیوں کے ویزوں کے اجرا پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، البتہ وزٹ ویزا حاصل کرنے میں مشکلات ضرور ہیں۔ سینیٹر ناصر بٹ نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پاکستانیوں کو وزٹ ویزا کے حصول میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب نے عمرہ ویزے دوبارہ شروع کردیئے

12 جون, 2025

سامان گُم یا خراب ہونے کی صورت میں ایئرلائن کتنی رقم ادا کرے گی؟

27 جنوری, 2025

سستی لیبر، برطانیہ میں 70 لاکھ تارکین وطن مقیم ہونے کا انکشاف

15 نومبر, 2024

سعودی عرب نے عازمین عمرہ کی سہولت کے لیے نیا ویزا پروگرام متعارف کرا دیا

23 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں