Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کا ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان، شہید کیپٹن حسنین اختر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کا ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان، شہید کیپٹن حسنین اختر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

محمد وسیمویب ڈیسک
محمد وسیم
ویب ڈیسک
21 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کا ایک اور بہادر سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا، شہید کیپٹن حسنین اختر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے دولت پور کے رہائشی پاک فوج کے کیپٹن حسنین اختر ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔

24 سالہ شہید کیپٹن حسنین اختر کی نماز جنازہ پنڈدادنخان ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر منگلا، کور کمانڈر پشاور، شہریوں اور سول سوسائٹی سمیت پاک فوج کے جوانوں نے شرکت کی۔

شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ اعلیٰ فوجی حکام کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

شہید کیپٹن حسنین ریٹائرڈ حوالدار اختر حسین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔ کیپٹن حسنین نے اپنی چار سالہ سروس کے دوران بے شمار کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ دشمن کے خلاف ہراول دستے میں موجود رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تمام 10 دہشتگرد مارے گئے۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

@jhelumupdates جہلم کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان #Jhelum #JhelumUpdates #جہلم #PakistanNews #pageforyou #News #foryoupage❤️❤️ #Pakistan #JhelumNews #pakarmy #PDK #PindDadanKhan ♬ original sound – Jhelum Updates

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن حسنین اختر ایک بہادر افسر تھے اور گزشتہ آپریشنز کے دوران دلیرانہ اور جرات مندانہ کارروائیوں کے لیے مشہور تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مارے گئے خارجی دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

کیپٹن حسنین کا تعلق 143 ویں لانگ کورس (PMA) سے تھا اور وہ پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (SSG) کی تھرڈ کمانڈو بٹالین ’پوونداہ‘ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ ریٹائرڈ حوالدار اختر حسین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔

کیپٹن حسنین نے اپنی چار سالہ سروس کے دوران بے شمار کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ دشمن کے خلاف ہراول دستے میں موجود رہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
few clouds
31° _ 31°
59%
2 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
39 °C
پیر
38 °C
منگل
40 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

مون سون کا نیا خطرناک اسپیل، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
23 جولائی, 2026
سوہاوہ میں آؤٹ سورس سکول مالکان کا انوکھا کارنامہ، اساتذہ پر بم گرا دیا
23 جولائی, 2026
جہلم: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
23 جولائی, 2026
جہلم: سرکاری دفاتر میں تاخیر، کرپشن اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف شہری سراپا احتجاج
23 جولائی, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، عوامی مقامات پر آوارہ گردی کرنے والے چار افراد گرفتار
23 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: بھکاریوں کی تعداد میں حد سے زیادہ اضافہ، بھیک مانگنے کے بہانے جرائم بھی کرنے لگے

19 اگست, 2024

دینہ میں تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دیں

4 نومبر, 2024

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا سیلاب متاثرہ علاقوں اور فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ

19 جولائی, 2025

پنڈدادنخان کے مین بازار میں پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار، تاجر اور شہری پریشان

4 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں