Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مون سون کا نیا خطرناک اسپیل، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مون سون کا نیا خطرناک اسپیل، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر 22 سے 24 جولائی تک شدید بارشوں، ندی نالوں میں طغیانی اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں برساتی ریلوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد اضلاع شدید بارشوں سے متاثر ہو سکتے ہیں جہاں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب آنے کا امکان ہے۔

ادارے کے مطابق گلگت بلتستان کے اضلاع غذر، ہنزہ، نگر، گلگت، دیامر، گانچھے اور شگر کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہےجبکہ استور، کھرمنگ اور روندو کے دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے چترال، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، پشاور، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، بنوں، ہنگو، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بہاؤ، برساتی ریلوں اور مقامی سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح آزاد جموں و کشمیر کے باغ، حویلی، پونچھ، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے ندی نالوں اور دریاؤں میں بھی طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، زیارت، دکی، بارکھان، ہرنائی، سبی، کچھی، خضدار، لہڑی اور جھل مگسی میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب جبکہ دریائے جہلم کے بالائی علاقوں اور منگلا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جہلم، چناب اور راوی بیسن کے مختلف ندی نالوں میں بھی پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ دریائے سوات، پنجکوڑہ، چترال، کابل اور ان کے معاون دریاؤں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسلادھار بارشوں کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں جبکہ مقامی انتظامیہ کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، ہنگامی امدادی ٹیموں کی تیاری، مشینری کی دستیابی اور ممکنہ طور پر بند ہونے والی شاہراہوں کی فوری بحالی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم اور ممکنہ قدرتی آفات سے متعلق بروقت معلومات اور حفاظتی ہدایات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے استفادہ کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت احتیاطی اقدامات کیے جا سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
40%
1 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
36 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

الیکشن کے انعقاد پر بےیقینی؛ انتخابی مہم کیلئے بینرز، جھنڈوں کی فروخت سست روی کا شکار

16 جنوری, 2024

پنڈدادنخان میں یوم القدس پر فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی

13 مارچ, 2026

پنڈدادنخان: لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتار

26 مارچ, 2024

ضلع جہلم میں جلد روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، بلال اظہر کیانی

23 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں