دینہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عورت کی عفت میں خلل ڈالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


