سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عادل فاروق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ 14 عدد ٹی آئرن اور پانی کی موٹریں برآمد کر لی گئیں۔
سوہاوہ پولیس نے دوسری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان غنی کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 1 کلو 360 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسورہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔


