جہلم: ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا مرکزی قبرستان اور باغ محلہ میں صفائی اور نکاسی آب کے کام کا دورہ، قبرستان کی مکمل صفائی، کچرے کوہٹانے اور باغ محلہ میں صفائی بہتر کرنے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے مرکزی قبرستان میں جاری صفائی آپریشن کا مشاہدہ کیا اور تمام قبرستان سے جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے اور شہریوں کیلئے آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے باغ محلہ میں نکاسی آب اور گندگی کے ڈھیروں کوہٹانے کیلئے جاری آپریشن کا بھی خود جائزہ لیا اور آپریشن جلد مکمل کرنے اور نکاسی آب میں روکاوٹوں کو ہٹانے کی ہدایت بھی کی۔


