دینہ: فیصل دہی بھلے اور فروٹ چاٹ مین چوک دینہ کے مالک فیصل رحمان عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگئے۔
دینہ کی مشہور کاروباری شخصیت عبدالرحمٰن (مرحوم) کے صاحبزادے فیصل رحمٰن نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور ان کی واپسی پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ دینہ کے صحافی جرار حسین میر، رضوان سیٹھی اور سید ذوالقرنین شاہ نے فیصل رحمٰن کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کی۔ استقبال کے لیے آنے والے معزز مہمانوں کو مکہ مدینہ کی سوغات، عجوہ کھجور اور آب زم زم پیش کیا گیا۔
تمام مہمانوں نے فیصل رحمٰن کو اس روحانی سعادت پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


