Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہر بات پر "نہیں” کہنا بچوں کی شخصیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہر بات پر "نہیں” کہنا بچوں کی شخصیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

معروف ماہر اطفال ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کی تربیت کے دوران ہر بات پر "نہیں”، "مت کرو”، "بند کرو” اور "رک جاؤ” جیسے الفاظ کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے گریز کریں، کیونکہ اس طرزِ عمل کے بچوں کی شخصیت اور ذہنی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے کہا کہ کیا ہم نے کبھی غور کیا ہے کہ ایک دن میں ہم اپنے بچوں کو کتنی مرتبہ "نہیں” کہتے ہیں؟ تحقیق کے مطابق اوسط والدین اپنے بچوں کو روزانہ سینکڑوں مرتبہ منفی ہدایات دیتے ہیں جبکہ مثبت جملوں اور حوصلہ افزائی کا تناسب بہت کم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی بچہ مسلسل "نہیں” اور "مت کرو” سنتا رہتا ہے تو اس کے ذہن میں یہ تاثر پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ جو بھی کرتا ہے وہ غلط ہے۔ اس سوچ کے نتیجے میں بچے کی خود اعتمادی متاثر ہوتی ہے اور وہ نئی چیزیں سیکھنے یا نئے تجربات کرنے سے گھبرانے لگتا ہے۔

ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان کے مطابق مسلسل روک ٹوک کے باعث بچوں میں فیصلہ سازی کی صلاحیت کمزور ہو سکتی ہے، بعض اوقات وہ باغیانہ رویہ اختیار کر لیتے ہیں اور بڑے ہونے پر والدین کی ہر بات کی مخالفت کو اپنی عادت بنا لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے بچے اپنی مشکلات اور احساسات بھی والدین کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ صرف "نہیں” کہنے کے بجائے بچوں کو متبادل راستہ دکھایا جائے۔ مثال کے طور پر "ابھی نہیں، بعد میں کریں گے” یا "یہ نہیں، اس کی بجائے یہ کر لو” جیسے مثبت جملے استعمال کیے جائیں تاکہ بچے کو رہنمائی بھی ملے اور اس کی حوصلہ شکنی بھی نہ ہو۔

ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے کہا کہ بچوں کی صحت، نشوونما اور تربیت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تشویش کی صورت میں والدین کو مستند ماہرِ اطفال سے مشورہ کرنا چاہیے تاکہ بروقت اور درست رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ سہ پہر 4 بجے سے شام 7 بجے تک عدیل کلینک نزد مرکزی جامعہ مسجد و میزان بینک مین چوک جی ٹی روڈ دینہ میں بچوں کے معائنے کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ "بچے صحت مند ہوں گے تو مستقبل محفوظ ہوگا۔”

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
38%
2 km/h
بدھ
30 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کراچی میں ایڈینو وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

19 فروری, 2024

ہزار سے زائد بیماریوں کی قبل از وقت تشخیص کرنے والی ٹیکنالوجی

14 ستمبر, 2024

سوہاوہ: قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو فرار کرانے میں مدد دینے والا ملزم گرفتار

13 جولائی, 2026

شہریوں کو صاف ستھرا، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کی اولین ترجیح ہے، اصغر قریشی

31 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں