جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسی کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، گمشدہ بچی عنائیہ خان کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیل کے مطابق پولیس خدمت کاؤنٹر سول ہسپتال جہلم کے عملہ نے عنائیہ خان جو کے اپنی والدہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم آئی اور گم ہو گئی جس کو ڈھونڈ کر والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔
گمشدہ بچی کے لواحقین نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ڈھیروں دعائیں دیں۔


