جہلم: پاکستان کے معروف مالیاتی ادارے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی)، جو فیڈرل گورنمنٹ اور پنجاب گورنمنٹ سے الحاق شدہ ہے، نے تحصیل جہلم میں لون آفیسرز کی بھرتی کا آغاز کر دیا۔
امیدوار صبح 8:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک بالمشافہ درخواست دینے کے لیے این آر ایس پی دفتر، شاداب روڈ شمالی محلہ جہلم، سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ تحصیل سرائے عالمگیر کے امیدوار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اہلیت کے مطابق عمر کی حد 18 تا 30 سال اور تعلیمی قابلیت میٹرک سے ایم اے تک رکھی گئی ہے۔ ادارہ پُرکشش تنخواہ، مراعات، پروویڈنٹ فنڈ، گریجویٹی (سیورنس)، انسینٹو، اور میڈیکل سمیت دیگر سہولیات گورنمنٹ آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق فراہم کرے گا۔


