Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت انسانی وسائل و امارات کاری (MOHRE) نے ورک پرمٹ کے حصول کا طریقہ کار نہایت آسان اور شفاف بنا دیا ہے۔ یہ نیا نظام بیرون ملک موجود ہنر مند اور غیر ہنر مند دونوں اقسام کے کارکنان کیلئے لاگو ہوگا، تاہم درخواست کا آغاز صرف آجر (employer) ہی کر سکتا ہے۔

وزارت کے مطابق ورک پرمٹ حاصل کرنے کیلئے چار آسان سے مراحل پر عمل کرنا ہوگا۔ سب سے پہلے آجر کو UAE Pass یا ڈیجیٹل آئی ڈی کے ذریعے وزارت کی ویب سائٹ یا ایپ پر لاگ ان کر کے درخواست جمع کرانی ہوگی۔ درخواست جمع کرانے کے بعد، اگر تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل ہوں تو منظوری الیکٹرانک طریقے سے جاری کر دی جائے گی، بصورت دیگر مزید دستاویزات کی طلب کی جائے گی۔

منظوری کے بعد آجر کو حکومتی فیس، انشورنس یا بینک گارنٹی جمع کرانی ہوگی اور ملازمت کی آفر لیٹر منسلک کرنا لازمی ہوگا۔ ہنر مند افراد کی تعلیمی اسناد کی تصدیق وزارت تعلیم کے ذریعے ہوگی، جو تقریباً 2 ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی۔ درکار دستاویزات میں پاسپورٹ کی کاپی، رنگین تصویر اور تصدیق شدہ تعلیمی اسناد شامل ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ صرف وہ افراد ہنر مند کے زمرے میں آئیں گے جن کی تنخواہ 4000 درہم یا اس سے زائد ہو۔ ڈاکٹروں، اساتذہ، وکلاء اور کوچز جیسے مخصوص شعبوں کیلئے متعلقہ اماراتی اداروں سے پیشہ ورانہ لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

ذہن نشین رہے کہ پاکستان، افغانستان، ایران اور عراق کے درخواست دہندگان کو دونوں طرف کے قومی شناختی کارڈ کی واضح تصاویر بھی جمع کرانا ہوں گی۔ ادارے کے پاس درست تجارتی لائسنس، خلاف ورزیوں سے پاک ریکارڈ، الیکٹرانک کوٹہ اور دستخط کا قانونی اختیار ہونا چاہیے۔

مزید یہ کہ کارکن کی عمر کم از کم 18 سال ہو اور اس کے پاس پہلے سے کوئی فعال ورک پرمٹ موجود نہ ہو۔ ورک پرمٹ جاری ہونے کے 6 ماہ کے اندر تبدیلی کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ قومیت میں تبدیلی ہو لیکن پیشہ اور جنس وہی رہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
42%
3 km/h
منگل
39 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

چلی ایئرلائن بڑے حادثے سے بچ گئی، 50 افراد زخمی، کئی کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں

13 مارچ, 2024

بیرون ملک ملازمتیں بیورو آف ایمپلائمنٹ کے ذریعے کیسے حاصل کریں

5 جنوری, 2024

سرکاری حج پیکیج : رواں سال جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

23 جنوری, 2025

برطانیہ میں پاکستانی ملازمین کی شدید ضرورت، ویزوں کا اعلان

26 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں