پیپلز پارٹی نے سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں پیپلز پارٹی نے الیکشن کمپین کاآغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسہ کاانعقاد کیاگیا جس میں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 چوہدری تسنیم ناصر، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 سیدحمزہ کرمانی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24 مرزا عبدالغفار نے شرکت کی۔

جلسہ میں ڈومیلی شہراور علاقہ کے مکینوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی، جلسہ گاہ جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔

پیپلز پارٹی کے امیداروں نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا عوامی منشور جاری کردیاہے، منشور غریب عوام کی امنگوں کے مطابق تیار کیاگیا۔عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان کیساتھ ساتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریبوں کو شامل کرانا۔ 300 یونٹ تک مفت بجلی سمیت دیگر اہم جوغریبوں کے حق میں نقاط شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنا قیمتی ووٹ دے کرجتوائیں، آپ کے مسائل ہم ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button