Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دین اسلام اور زندگی کے معاملات میں سیاست،حکومت و ریاست کو الگ نہیں کر سکتے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دین اسلام اور زندگی کے معاملات میں سیاست،حکومت و ریاست کو الگ نہیں کر سکتے، امیر عبدالقدیر اعوان

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
26 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ دین اسلام اور زندگی کے معاملات میں سیاست،حکومت و ریاست کو الگ نہیں کر سکتے۔بندگی غیرمشروط اطاعت کا نام ہے۔رب کریم نے جتنی عبادا ت ہم پر فرض کی ہیں وہ بندہ مومن کی ضرورت ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جامع مسجد اویسیہ سوسائٹی لاہور میں ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے خلاف قوتیں پوری طاقت کے ساتھ برسرپیکا ر ہیں، اسی طرح ملک پاکستان میں بھی دشمن قوتیں اپنا کام کر رہی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس ملک کی ایک ایک اکائی ہیں ہم اپنی زندگیوں کو اسلام کے سانچے میں ڈھال لیں ہمارے الفاظ ہمارا ہر اٹھتا ہوا قدم مثبت ہو۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں وہ انداز وہ پہلو اختیار کریں جس سے ملک میں استحکام پیدا ہو۔جھوٹ کو اپنی زندگیوں سے نکال دیں اور اپنی اولادوں اور اہل خانہ کی تربیت اسلام کے اصولوں کے مطابق کریں۔باطنی اصلاح اور نمازوں کی پابندی بندہ مومن کو برائی اور بے حیائی سے بچاتی ہے۔بحیثیت انفرادی اور قوم اپنی ذمہ داری اس طرح ادا کریں کہ اپنی زندگی کے ہر عمل کو آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر لے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنے کی کوشش بھی کیجیے۔آنے والا وقت مزید سخت ہے اس میں وہی کھڑا رہ سکے گا جو باعمل ہو گا۔باطل کو وہی روک سکے گا جو اب حق کے ساتھ کھڑا ہے۔آپ نے منتظمین اور ذمہ داران کو ہدایات فرماتے ہوئے تلقین کی کہ تربیت کرتے وقت اپنے مزاج کو حاوی نہ ہونے دیں اور ہر ایک کی تربیت بڑی شفقت اور محبت سے کریں۔حیثیت کو مد نظر رکھے بغیر اصلاح کی کوشش کریں۔

ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ جو پالیسی دیں اسے کم از کم تین سال کے لیے چلنے دیں۔آئے روز نئی پالیسی آجاتی ہے اور جو بات کی جاتی ہے اس پر عمل بھی کیا جانا چاہیے۔ہماری قوم عظیم قوم ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے ہجوم سے نکال کر قوم کی صورت دی جائے۔ہمارا ذاتی مقصد کسی طرح کا مفا د نہیں ہے۔ہماری خواہش ہے کہ وطن عزیز میں سب کی راہ اللہ کی رضا والی ہو جائے ہم اس راہ کے مسافر ہوجائیں۔

غزوۃ الہند کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عظیم جنگ اپنے دفاع میں لڑی جائے گی۔جب میدان سجتے ہیں تو پھر تیاری کا موقع نہیں ملتا۔اپنے آپ کو اس طرح تیار کریں کہ ہم اپنا دفاع کر سکیں۔جو جہاں ہے اپنے فرائض کو ادا کرے۔اللہ کریم صحیح شعورعطا فرمائیں۔

اس تربیتی اجتماع کے آخر میں بیان کے بعد حضرت نے نئے آنے والے احباب و خواتین سے ظاہری بیعت لی اور اس بابرکت محفل میں سب و ذکر قلبی بھی کرایا۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
29%
3 m/s
اتوار
26 °C
پیر
26 °C
منگل
27 °C
بدھ
29 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز فور کے تحت ضلع جہلم کے 68 کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم
14 نومبر, 2026
شہریوں کے مسائل کا حل اور بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
14 نومبر, 2026
جہلم میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
14 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈسٹرکٹ کونسل آفس کا اچانک دورہ، مختلف برانچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا
14 نومبر, 2026
للِہ تا جہلم روڈ منصوبہ پانچ سال بعد مکمل،13 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈومیلی میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

1 جون, 2024

سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

15 اکتوبر, 2026

سوہاوہ: ڈومیلی میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق

1 ستمبر, 2025

سوہاوہ: شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

25 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں