Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقے زیر آب، مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 افراد زخمی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقے زیر آب، مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 افراد زخمی

عامر کیانیمحمد وسیم
عامر کیانی
محمد وسیم
27 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان اور گردونواح میں بارشوں نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، مسافر بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 افراد معمولی زخمی ہو گئے، بارشی پانی گھروں میں داخل ہو گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، کھیوڑہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بارش کےباعث گلیوں اورشاہراؤں پر پانی کھڑا ہوگیا اور بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہوجانے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ مرکزی شاہراہوں پر گاڑیاں پھنس گئیں،مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر کی زیر نگرانی مختلف مقامات پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پنڈدادنخان میں برساتی پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بارش سے یونین کونسل ساؤوال کا دفتر پانی میں ڈوب گیا، ریسکیو 1122 نے یونین کونسل کا قیمتی سرکاری ریکارڈ اور سامان محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

کھیوڑہ پنڈ دادنخان روڈ پر سیلابی ریلے میں مسافر بس بھی بہہ گئی، بس الٹنے سے تین افراد معمولی زخمی ہو گئے، بس میں 15افراد سوار تھے اور ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو بس سے بحفاظت نکال لیا، تین معمولی زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

بس میں سوار تمام 15 مسافر فلائنگ سیمنٹ فیکٹری پنڈ دادنخان میں ملازمت کرتے ہیں اور اپنی شفٹ ختم کر کے فیکٹری کی بس پر رہائشگاہ کی طرف جا رہے تھے۔

کھیوڑہ راجہ کھیت برساتی پانی کے باعث سوئی گیس کی مین لائن ٹوٹ گئی، گیس کی فراہمی منقطع ہو گئی، سوئی گیس کا عملہ بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔

گولپور گاؤں کے اندر پہاڑ سے برساتی پانی داخل ہو گیا جس سے گولپور کی مین گلی ندی کا منظر پیش کرنے لگی، اہل علاقہ کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔ کندوال میں پل نہ ہونے سے سکول سے آنے والے بچوں کو لوگ اپنی مدد اپ کے تحت خطرناک طریقے سے سڑک کراس کرواتے رہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
43%
4 km/h
منگل
30 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پنجاب میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
5 اکتوبر, 2026
جہلم: اساتذہ قوم کے معمار اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
5 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرمان سمیت منشیات فروش گرفتار
5 اکتوبر, 2026
پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم کی نمایاں کارکردگی، 27 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر لی
5 اکتوبر, 2026
جہلم اور دینہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2100 لیٹر ناقص و ملاوٹی دودھ تلف
5 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، دو منشیات فروش گرفتار

19 ستمبر, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

27 جنوری, 2025

پاک فوج کے شہداء اور غازیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اوکاڑہ سے پیدل سفر شروع کرنے والا نوجوان سوہاوہ پہنچ گیا

15 ستمبر, 2024

سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کی وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ملاقات، علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال

19 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں