Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کرغزستان واقعے میں زخمی پاکستانی طالبعلم کی حالت خطرے سے باہر ہے، سفیر حسن ضیغم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کرغزستان واقعے میں زخمی پاکستانی طالبعلم کی حالت خطرے سے باہر ہے، سفیر حسن ضیغم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کرغزستان میں پاکستان کے سفیر نے بتایا ہے کہ کرغزستان میں مقامی انتہا پسند عناصر نے بین الاقوامی طلبہ کے ہاسٹل اور رہائش گاہوں پر حملہ کیا جس میں 14 طلبہ زخمی ہوئے اور واقعے میں زخمی پاکستانی طالبعلم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ میں آپ کو کل شام سے ہونے والے تشدد کے واقعات کے بارے میں بتاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل رات یہاں کچھ مقامی انتہا پسند عناصر نے بین الاقوامی طلبہ کے ہاسٹل اور رہائش گاہوں پر حملہ کیا جس میں چھ ہاسٹل حملے کی زد میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرغز حکومت کی اطلاع کے مطابق 14 بین الاقوامی اور غیرملکی شہری ان حملوں میں زخمی ہوئے ہیں اور مشن کو یہ بتایا گیا ہے کہ شاہ زیب نامی ایک پاکستانی شہری کرغز نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر میں نے آج شاہ زیب سے کرغز نیشنل ہسپتال میں ملاقات کی، اس کی خیریت دریافت کی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے مشن کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ کرغزستان میں پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کرغز حکومت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ غیرملکی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ کرغز پولیس بین الاقوامی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس ہے۔

سفیر حسن ضیغم نے کہا کہ کرغزستان نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے جبکہ کرغز حکومت نے تمام غیرملکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حوصلہ رکھیں اور سوشل میڈیا پر زیر گردش بہت سی چیزوں کی تصدیق ہونے تک انہیں شیئر نہ کریں۔

انہوں نے طلبہ کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ صبح سے آپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ہمارے ایمرجنسی نمبرز پر ہم اب تک 500 سے زائد کالز کا جواب دے چکے ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں جبکہ 10 ایسے شہری جن کا والدین سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا، ان کا رابطہ ممکن بنا کر والدین کو ان کی خیریت کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کرغزستان میں پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر یقین نہ کریں اور جو ایمرجنسی نمبرز پاکستانی سفارتخانے اور دفتر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر شیئر کیے ہیں، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ہم سے ان نمبروں پر رابطے میں رہیں تاکہ آپ کی مدد کی جا سکے۔

انہوں نے مقامی پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ پاکستانی سفارتخانے اور کرغز قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد نے غیر ملکی طلبہ پر حملے کر دیے تھے، جس کی زد میں آکر پاکستانیوں سمیت متعدد طالبعلموں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔

پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ بشکیک میں مقامی افراد نے مقیم غیر ملکی طلبہ بشمول پاکستانیوں پرحملہ کر دیا، جن کا چند روز قبل مصری شہریوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پوسٹس کے برعکس سفارتخانے کا کہنا تھا کہ اب تک کسی پاکستانی طلبہ کی موت یا ریپ کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
69%
جمعرات
34 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
30 °C
پیر
30 °C

تازہ ترین

کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، ملزم قلیل وقت میں گرفتار
7 اکتوبر, 2026
بات ذرا سی، غصہ آسمان پر! جہلم میں معمولی جھگڑے ہاتھا پائی تک پہنچنے لگے
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، رانا ثمر جاوید

4 مارچ, 2024

پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت،اینکر مونا خان کو رہا کردیا گیا

26 مئی, 2024

شہباز شریف کی حکومت منشور کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمان کا حصہ بنائے گی، بیرسٹر امجد ملک

23 مئی, 2024

پاکستان نژاد اویس حسین نے گلاسگو یونیورسٹی میں نیا ریکارڈ بنالیا

27 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں