Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستانی طالبعلم نے امریکی یونیورسٹی سے ممتاز اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستانی طالبعلم نے امریکی یونیورسٹی سے ممتاز اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
31 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستانی طالبعلم اور محقق سید محمد ابوبکر نے امریکا کی معروف جارج میسن یونیورسٹی سے سائنس کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی صحافت کے موضوع پر تحقیق کرنے والے سید محمد ابوبکر کو "جو وِٹے اسپیشل ریکگنیشن اِن سائنس کمیونیکیشن لیڈرشپ” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں واقع جارج میسن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران یہ ایوارڈ سید محمد ابوبکر کو سائنس کمیونیکیشن کے میدان میں نمایاں تحقیقی خدمات اور پی ایچ ڈی پروگرام میں شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔

یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرس کلارک کے مطابق سید محمد ابوبکر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ابلاغ اور ماحولیاتی صحافت کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اس وقت پاکستانی صحافیوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کی رپورٹنگ میں درپیش چیلنجز پر تحقیق کر رہے ہیں۔

اعزاز حاصل کرنے پر سید محمد ابوبکر نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور ہندوکش ہمالیہ کا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے، اس لیے عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی ناگزیر ہے۔

ان کے مطابق میڈیا موسمیاتی خطرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور متاثرہ آبادیوں کو بروقت خبردار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
26%
2 km/h
بدھ
31 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں روہتاس روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
21 اکتوبر, 2026
جہلم میں جیولر کو قتل کرنے والا ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک
21 اکتوبر, 2026
دینہ میں کار اور ایوری وین کے درمیان تصادم، خاتون اور دو بچے شدید زخمی
21 اکتوبر, 2026
ای پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر، اجرا کی تاریخ تبدیل
20 اکتوبر, 2026
حکومت پنجاب کا جاسوسی کے آلات اور خفیہ الیکٹرانک ڈیوائسز کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
20 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برٹش پاکستانی نے منی لانڈرنگ کے الزام سے بریت کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ پر مقدمہ کردیا

16 ستمبر, 2024

بندہ مومن کا قلب کیفیات کا وہ گھر ہے جس میں محبت اور نفرت دونوں ہوتی ہیں، امیر عبدالقدیر اعوان

30 اپریل, 2024

برطانیہ میں فسادات کا باعث بننے والی ویب سائٹ کا صحافی لاہور سےگرفتار

20 اگست, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم کا خواتین کالج اور الطاف ہائی سکول کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

7 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں