دینہ کے معروف صحافی امجد محمود سیٹھی کے کزن اور سینئر صحافی رضوان سیٹھی کے چھوٹے بھائی جہلم میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دینہ پریس کلب کے چیئرمین امجد محمود سیٹھی کے چچا محمد شفیق سیٹھی کے بیٹے اور سینئر صحافی رضوان سیٹھی کے چھوٹے بھائی احتشام سیٹھی مشین محلہ نمبر 3 جہلم میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ شیخ قائم دین مسجد کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیت سمیت دینہ اور جہلم کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


