دی ہیگ: سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ نے 27اکتوبریوم سیاہ کشمیر کے موقع پر دو روزہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے تنازع کشمیر کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کے متعلق آگاہ کیا ۔
انہوں نے بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزیوں کی بھر پور مزمت کی۔ متعدد افراد نے نمائش کا دورہ کیا اور بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔
اس موقع پر کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے وفد نے بھی سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ سے ملاقات کی۔