Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں اپنی ثقافت اجاگر کررہی ہے، یاسمین ڈار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں اپنی ثقافت اجاگر کررہی ہے، یاسمین ڈار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
17 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

مانچسٹر: لارڈ میئر مانچسٹریاسمین ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق کمیونٹی جس طرح برطانیہ میں اپنی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے ان کی یہ کوششیں قابل تعریف ہیں۔ اس حوالے سے جو سندھ کی دھرتی سے متعلق تہزیب کو پیش کیا گیا ہے اس پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں.

وہ مانچسٹر کے مقامی ہال میں سندھی سنگت برطانیہ کے زیر اہتمام سندھ ڈے پروگرام پر بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔

قبل ازیں منتظمین نے لارڈ میئر سمیت تمام معزز شرکاء کی سندھی سنگت پروگرام میں شرکت کا زبردست الفاظ میں خیر مقدم کیا اور ان کے خیرسگالی جذبات کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

یہ پروگرام پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیاجس میں سندھ کی ٹقافت پر رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا تقریب کا مقصد سندھ کی قدیم تہذیب، موسیقی اور کلچر کو روشناس کرنا تھا۔

قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر نے اپنی مصروفیات کے باعث تقریب کی مناسبت سے بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ برطانوی معاشرے نے بڑی خوبصورتی سے پاکستان کے باشندوں کو اپنے اندر سمو لیا ہے برطانیہ کے پاکستانی یہاں کی سیاست ثقافت اور ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ۔

سندھی سنگت یوکے ،کے میڈیا کوآرڈینیٹر ذوالفقارعلی مہر نے کہا کہ یہ تنظیم باقاعدہ طور پر ہر سال انتخابات منعقد کراتی ہے اور کلچرل پروگراموں کے ذریعے سندھ کی عظیم دھرتی کے عظیم سپوتوں کے کام اور فن کو برطانیہ پروموٹ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھی سنگت کے جن عہدے داروں نے اس سال کے انتخابات میں حصہ لیا اور منتخب ہوئے ان میں صدر عبدالجبار قریشی، نائب صدر شہزادو وادیو، جنرل سیکرٹری شاہد حسین تاجوانی، سیکرٹری سردار ساہو، انفارمیشن سیکرٹری اے ڈی کیریو اور کلچرل سیکرٹری علی حیدر شامل ہیں ۔

تقریب سے خطاب میں نومنتخب صدر ڈاکٹر عبدالجبار قریشی نے کہا کہ سندھ دھرتی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسلام اسی صوبے کے راستے سے برصغیر پاک وہند میں داخل ہوا انہوں نے کہا سندھ پاکستان کا وہ صوبہ ہے جس کی تہذیب کی داستان صدیوں پرانی ہے یہ حضرت لعل شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سر زمین ہے۔

انہوں نےکہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کلچر وفود کا تبادلہ ہونا چاہئے۔ پاکستان سے آئے سندھی لوک سنگر رجب علی فقیر اور بھارت سے جتن اداس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔شرکاء سندھی اجرک، ٹوپی اور سندھی روایتی لباس پہنے ہوئےتھے جوبرطانیہ کے مختلف شہروں گلاسگو، شفیلڈ ،بریڈ فورڈ، لیڈز ،برمنگم ،لیسٹر کے علاوہ یورپی شہروں سے شریک ہوئے۔

ثقافتی تقریب میں سابق کونسلر ماجد ڈار، ڈاکٹر عامر برنی، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر نزیر زاہد، احمد واداہو، شاہد حسین، گل ثنائی میمن، عبدالجبار قریشی کے علاوہ سیاسی، سماجی، سول سوسائٹی کے افراد اور خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔تقریب سے شہزاد وادیو گل ثنائی میمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
58%
3 km/h
اتوار
25 °C
پیر
30 °C
منگل
34 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں مصری شہری کے قتل کا جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت

16 مئی, 2024

پاکستانی سرمایہ کار سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کیلئے کام کریں، قونصل جنرل جدہ

10 جنوری, 2025

پاکستانیوں نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں جو بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، کمل کھیرا

9 اپریل, 2025

پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی کا اسرائیل کی حمایت پر اپنی حکومت کیخلاف احتجاج

9 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں