پنڈدادنخان میں پولیس کی بروقت اور بڑی کارروائیوں کے نتیجے میں اشتہاری مجرم اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل بیچ کر حاصل کی گئی رقم 25 ہزار روپے بھی برآمد کر لی۔
اسی طرح ایک اور کارروائی میں تھانہ للِہ پولیس نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


