جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی پی او آفس جہلم میں سرقہ مویشیاں کے مدعیان سے ملاقات کی۔
ڈی پی او جہلم نے فرداً فرداً تمام مدعیان کے ساتھ متعلقہ ایس ایچ او کی موجودگی میں ملاقات کی،مقدمات کی پراگرس چیک کی گئی اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کو چوری شدہ مویشی برآمد کروا کر مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم دیا۔
گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم کی ہدایت
متعلقہ تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کو چوری شدہ مویشی برآمد کروا کر مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم،
شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ pic.twitter.com/ZLZw2tJiWc
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) November 7, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔