Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ بنوانا مزید مشکل ہوگیا
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ بنوانا مزید مشکل ہوگیا

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 2 اکتوبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

پاکستانی دفاتر میں بیوروکریسی سادہ ترین امور کو سرانجام دینے کے لیے کچھ ایسے پیچیدہ اور متروک قوانین اپناتی ہے جو شہریوں کی زندگی اجیرن کر دیتے ہیں اور یہ قوانین گاہے ہوتے بھی غیرقانونی ہیں، جن کا مقصد متعلقہ آفس کے ملازمین کی ملی بھگت سے دیہاڑی لگانے والے ٹاؤٹوں کا کام آسان کرنا ہوتا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاسپورٹ دفاتر بھی اسی کی ایک بدترین مثال ہیں، جنہوں نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (ڈی جی آئی پی)کا کام شہریوں کو پاسپورٹس جاری کرنا اور امیگریشن کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے لیکن وہ ان دونوں امور کو مشکل بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔

آپ کے شناختی کارڈ پر گھر کا جو ایک یا دو ایڈریس دے رکھے ہیں، ان میں سے ایک ایڈریس متعلقہ پاسپورٹ آفس سنٹر کے ساتھ میچ ہونا چاہیے ورنہ آپ کا پاسپورٹ نہیں بنے گا۔ یہی ایک ایساقانون ہے جس کی وجہ سے پاسپورٹ بنوانے آئے بیشتر شہری خوار ہو جاتے ہیں۔

آپ اگر ہر پہلو سے پاسپورٹ کے اہل ہیں لیکن آپ کے شناختی کارڈ پر موجود پتا پاسپورٹ آفس کے پتے سے مختلف ہے تو آپ کو کبھی پاسپورٹ نہیں ملے گا۔ ڈی جی پی آئی کی طرف سے پاسپورٹس کے اجراءکے لیے ایک آن لائن سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہے جہاں یہ سروس شہریوں کو دی جا رہی ہے مگر ان ممالک کے برعکس ہمارے یہاں یہ سروس بھی لوگوں کو آسانی دینے کی بجائے مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔

آن لائن سروس میں کسی بھی شہری کے فنگرپرنٹس لینے کا آسان طریقہ اس کے سمارٹ فون کے ذریعے ہو سکتا ہے لیکن ڈی جی آئی پی نے لازمی کر رکھا ہے کہ شہری فنگرپرنٹس کا فارم پرنٹ کرکے جمع کرائے اور اپنی بائیومیٹرک تصدیق کرائے۔گویا اس شرط کے ساتھ آن لائن سروس کا اصل مقصد ختم ہو کر رہ جاتا ہے اور شہری اس سروس کو استعمال کرتے ہوئے بھی دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

فنگرپرنٹس کے حوالے سے اسی پر اکتفا نہیں ہوتا۔ درخواست دہندہ کے لیے فنگرپرنٹ فارم 600ڈی پی آئی پر سکین کرنا لازمی ہے۔ اس کے بعد ہی سسٹم آپ کو اگلے مرحلے میں لیجائے گا۔ اگر آپ کے گھر میں سکینر موجود ہے، تو بھی آپ کو ڈی جی آئی پی کے سسٹم میں موجود فنگرپرنٹس کے ساتھ اپنے فنگر پرنٹس کو میچ کرنے کے لیے قریبی پرنٹنگ شاپ پر جانا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ بھی متعدد کئی ایسی رکاوٹیں ہیں جنہوں عبور کرتے کرتے پاسپورٹ بنوانے کے خواہش مند پاکستانی ہلکان ہو جاتے ہیں۔ یہ کچھ ایسے قانونی طریقہ ہائے کار (رکاوٹیں) ہیں جو جدید دنیا میں کب کے متروک ہو چکے ہیں۔

’پروپاکستانی‘ کے مطابق خدیجہ شاہ نامی ایک وکیل کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس کی پالیسی آئین کے آرٹیکلز 8( 1)اور 25کی خلاف ورزی ہے۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف رشوت لینے کا ایک اور مقدمہ درج
4 دسمبر, 2023
جہلم شہر میں تجاوزات مافیا کا راج، سڑکوں پر ٹریفک کا جام رہنا روزانہ کا معمول بن گیا
4 دسمبر, 2023
جہلم اور دینہ میں گیس کی ریفلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف ایکشن، پانچ دوکانیں سیل
4 دسمبر, 2023
بڑھتی ہوئی سردی کی شدت کے باعث انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
4 دسمبر, 2023
بلال اظہر کیانی کی ضلع جہلم میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں شروع
4 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف رشوت لینے کا ایک اور مقدمہ درج

4 دسمبر, 2023

جہلم شہر میں تجاوزات مافیا کا راج، سڑکوں پر ٹریفک کا جام رہنا روزانہ کا معمول بن گیا

4 دسمبر, 2023

بڑھتی ہوئی سردی کی شدت کے باعث انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

4 دسمبر, 2023

بلال اظہر کیانی کی ضلع جہلم میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں شروع

4 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں