Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فواد چوہدری سانحہ 9 مئی سے متعلق درج مقدمات کی تفتیش کیلئے حکام کے سامنے پیش
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فواد چوہدری سانحہ 9 مئی سے متعلق درج مقدمات کی تفتیش کیلئے حکام کے سامنے پیش

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو لاہور میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج 8 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا گیا جبکہ 5 مقدمات میں انہوں نے پیش ہو کر جوابات جمع کرادیے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اپنے وکلا کے ہمارا ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں وہ مذکورہ مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے اور اپنے جوابات جمع کروائے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو 9 مئی کے اہم مقدمات میں شامل تفتیش کیا گیا ہے، مقدمات کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں فواد چوہدری کو شامل تفشیش کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے بیانات میں فواد چوہدری کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے، انہوں نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

فواد چوہدری کو لاہور کے تھانہ سرور میں درج مقدمہ 97/23، ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمہ 366/23 اور سرور روڈ کے مقدمہ 103/23 میں بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری پر تقریر کرکے لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن مقدمے میں جواب جمع کروادیا گیا اور دیگر مقدمات میں الزامات سامنے آئیں گے تو اس کا جواب بھی جمع کروایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے مجمعے میں تقریر کرکے لوگوں کو اکسایا جبکہ میں 10 مئی کو اسلام آباد میں پولیس حراست میں تھا اور اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو احمقانہ قرار دیا۔

انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر زمیں شامل تفتیش ہوتے وقت فواد چوہدری کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت کی تھی، سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکیل نے کہا تھا کہ ہم پورے پنجاب کی عدالتوں میں پیش نہیں ہو سکتے۔

چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ کتنے ضلعوں میں مقدمات درج ہیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے بتایا کہ 4 ڈویژنز میں مقدمات درج ہیں۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ایک بندے کے خلاف 36 کیس ہیں، وہ کیسے بیک وقت تمام عدالتوں میں پیش ہو سکتا ہے ؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ کل 47 کیس ہیں میرے خلاف۔

یاد رہے کہ پیر کو فواد چوہدری نے 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی تھی، اس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ فواد چوہدری کے خلاف پنجاب بھر میں 36 مقدمات درج ہیں، اس میں استدعا کی گئی کہ عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور تھی جب کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ان کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسٹرابری قلبی صحت کو بڑھا سکتی ہے، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

4 فروری, 2024

قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی تسلی بخش ہے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

1 جولائی, 2024

پنڈدادنخان میں اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک اور جعلی کلینک سیل، ادویات اور طبی سامان برآمد

3 جون, 2026

طوفانی بارشیں؛ جہلم اور مضافات میں جاری ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ،بلال اظہر کیانی

1 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں